خانیوال کے قریب فائرنگ، سی ٹی ڈی ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق

ملتان(نقارخانہ نیوز ڈیسک)خانیوال کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے سی ٹی ڈی کا ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈائریکٹر اور 2 انسپکٹر خفیہ کارروائی کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور بسم اللہ ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔واقعہ میں ایک سی ٹی ڈی انسپکٹر محفوظ رہا، وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مارے جانے والوں کی شناخت ڈائریکٹر سی ٹی ڈی نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے نام سے ہوئی۔خانیوال کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے سی ٹی ڈی کا ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈائریکٹر اور 2 انسپکٹر خفیہ کارروائی کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور بسم اللہ ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔واقعہ میں ایک سی ٹی ڈی انسپکٹر محفوظ رہا، وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مارے جانے والوں کی شناخت ڈائریکٹر سی ٹی ڈی نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے نام سے ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site