کراچی میں پی پی کے کلین سوئپ بعد پنجاب میں تحریک انصاف کیلئے بڑا سرپرائز تیار: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) قومی اسمبلی میں ویلکم ، پی ٹی آئی کیلئے پنجاب میں بڑا سرپرائز تیار ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا۔رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی واپسی پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی میں ویلکم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے اپنے استعفے بھی واپس لینا ہوں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے 92 نیوز کے پروگرام Breaking views with Malick میں کہا جب یہ اسمبلی سے جارہے تھے تب بھی کہا تھا ان کا یہ عمل غیر جمہوری ہے، کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو صورتحال کا اندازہ ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،ہم بھرپور الیکشن لڑیں گے، آہستہ آہستہ یہ لوگ تمام چیزوں پر نظرثانی کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں اور سیاستدان بنیں۔ رانا ثنا اللہ نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز آئندہ ہفتے وطن واپس آرہی ہیں ۔نواز شریف بالکل بھی نہیں گھبرارہے انہوںنے پہلے بھی جیل کاٹی ہے۔رانا ثناا للہ نے کہا کہ پنجاب کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف واپس آجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site