گجرات: سرکاری اسپتال کا نام بدل کر چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کرنے کی کوشش ، پرویز الٰہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گجرات کے سرکاری اسپتال کانام بدلنےکی کوشش پرجھگڑے میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ کردیا گیا۔ چوہدری پرویزالٰہی کے بھتیجے چوہدری موسیٰ سرکاری اسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرنے آئے تھے اور اسپتال کا نام بدل کر چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کیا جارہا تھا۔ نام تبدیل کرنے پر مقامی افراد کی جانب سے تقریب رکوانے کی کوشش کی گئی جس پر موسی الٰہی کے ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقامی افراد نے بھی موسیٰ الٰہی اور ان کے ساتھیوں پر ڈنڈوں اور اینٹوں سےحملہ کیا۔ حملے میں موسیٰ الٰہی نے بھاگ کرخود کو بچایا اور واقعے کا مقدمہ تقریب روکنے والوں کیخلاف درج کروایا جس میں 34 افراد کو نامزد کیا گیا اور 200 افراد کو نامعلوم قرار دیا گیا ہے۔ تقریب روکنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے آباواجداد نے اسپتال کے لیے زمین دی تھی، اسپتال کو چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کرنا زیادتی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
گجرات: سرکاری اسپتال کا نام بدل کر چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کرنے کی کوشش ، پرویز الٰہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ is highly popular post having 1 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site