ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ پیر امین الحسنات نے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور عامر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پیر امین الحسنات سے قدیم روحانی رشتہ ہے، ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پی ٹی آئی سرگودھا میں مزید مضبوط ہو گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا امین الحسنات اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، پورےملک اور اوورسیز پاکستانیوں میں اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر امین السان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site