شاہد خاقان عباسی نے پارٹی سے استعفیٰ کیوں دیا ، پہلی بار خود اصل وجوہات بتا دیں ، مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان بھی کر دیا

اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم نے ن لیگ کے بطور چیف آرگنائزر عہدے سے استعفیٰ دینے کی اصل وجوہات بتادیں۔ میاں محمد نواز شریف کی ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کی بڑی وجہ بھی منظر عام پر ۔سماء نیوزکے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، پارٹی سے میری کوئی لڑائی یا تحفظات نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی انتخابات میں حصہ لوں گا اور اگر آئندہ کبھی وزارتِ اعلیٰ بھی ملی تو ضرور قبول کروں گا۔میرا عہدے پر رہنا مریم نواز کیلئے رکاوٹ ہوتا، انہیں اوپن فیلڈ ملنی چاہئے، اب پارٹی کی جانب سے کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر استعفیٰ پارٹی صدر شہباز شریف کو بھیج دیا تھا، بینظیر بھٹو کے انکلز نے ان کی حکومت کو بھی مفلوج کردیا تھا، مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو اوپن فیلڈ ملنی چاہئے۔میرے والد بھی ایم این اے تھے، وراثت اہلیت کی بنیاد نہیں، پارٹی فیصلہ کرتی ہے اور موقع دیتی ہے، آپ نے خود کو ثابت کرنا ہوتا ہے،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے بیان دیا کہ جنرل (ر) باجوہ کو پہلی بار توسیع دینے کی میں نے مخالفت کی تھی۔میری رائے تھی کہ ایکسٹینشن کا دباؤ ہے تو حکومت چھوڑ دیں،میرا موقف تھا کہ یہ فیصلہ ملکی اور ن لیگ کی سیاست کی تباہی کا باعث ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب قائل تھے کہ جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہئے اور میری خواہش ہے کہ ایکسٹینشن دینے کا معاملہ ختم ہونا چاہئے۔گزشتہ روز مریم نواز نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوشن سے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان اور ان کے سہولت کار 5 کا ٹولہ تھا ، سب کی تصویریں دکھاؤں گی، چاہے وہ کھوسہ ہو ، ڈیم والا بابا (ثاقب نثار) ہو، عمران خان ہو یا اس کی 2 بیساکھیاں، سب اپنے انجام کو پہنچ گئے۔مریم نواز کے “5 کے ٹولے نے ملک کو لوٹا” بیان پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس ثاقب نثار نے میاں صاحب کو مجرم قرار دیا تھا۔ ایک چیف جسٹس کا میں نے خود بھی سامنا کیا ہے۔ نواز شریف کا فیصلہ انجینیئرڈ تھا جس میں نانصافی کرنے میں انصاف کرنے والے شامل ہیں۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
شاہد خاقان عباسی نے پارٹی سے استعفیٰ کیوں دیا ، پہلی بار خود اصل وجوہات بتا دیں ، مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان بھی کر دیا is highly popular post having 1 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site