جموں و کشمیر تصفیہ کے منصفانہ حل تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی، شہباز شریف

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تصفیہ کے منصفانہ حل تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔وزیراعظم کے زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی کے اقدام کے بعد کشمیریوں کو دیوار سے لگا دیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے تیاریوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی، آزاد جموں کشمیر کی حکومتوں کے نمائندگان نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تصفیہ کے منصفانہ حل تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔وزیراعظم کے زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی کے اقدام کے بعد کشمیریوں کو دیوار سے لگا دیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے تیاریوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی، آزاد جموں کشمیر کی حکومتوں کے نمائندگان نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site