سابق وزیراعظم نواز شریف کا پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس!

لندن (نقارخانہ نیوز ڈیسک)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نےسابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر پیغام میں إِنَّا ِللَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لکھا ۔ اس سے قبل صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔ واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ، سفارتی ذرائع نے سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے ۔سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے مقیم تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site