لڈو کا سانپ

کالم ۔۔ شفیق لغاری

محمود نظامی بڑے جلالی استاد تھے۔کوئی ان کو دوران گفتگو ٹوک دیتا تو اس کی شامت آجاتی۔نو عمر نوجوان نے استاد پر اس وقت بے موقع سوال داغ ڈالا جب استاد اپنی گفتگو کے نصف انہار پر تھے۔سنتے ہی بگڑ گئے۔
’’اوتراکوئی لڈو دا ناگ ایں ننانوے تو صفر تے آ کھڑائی ‘‘
(او نامراد لڈو کے سانپ گویا ننانوے سے صفر پر لے آئے ہو )
نواز شریف کے ساتھ بھی وہی ہوا ۔
وطن واپسی کا اعلان کرچکے تھے۔بس منزلِ مراد قریب ہے جشن کا سماں تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے جاتے جاتے نیب ترمیمی بل کالعدم قرار دے کر نیب کے سارے کیسز بحال کر گئے ۔ نواز شریف سوچتے تو ہوں گے کہ جب دو چار ہاتھ لب بام رہ گئے تھے۔ اچھی بھلی گیم اپ ہونے والے تھی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے نے ننانوے سے صفر پر لا کھڑا کیا۔ خبر گرم ہے کہ نواز شریف نے چیف جسٹس کا فیصلہ سنتے ہی کہا کہ میرے پلیٹلس پھر سے گر گئے، علاج بھی اب صفر سے شروع ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site