آپ بہت پیچھے رہ جاؤ گے؟

کالم ۔۔۔ شفیق لغاری

پنجاب کی آخری تحصیل جام پور کے میرے دوست رانا سرفراز ابراہیم اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں اردو کی اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اس زرق برق اور رنگ ونور کے ماحول میں رہنے کے باوجود ان کے پاس Android فون نہیں ہے بلکہ گھسے ہوئے  بٹن ، پھولی ہوئی بیٹری اور ربڑ لپٹا سیل فون رکھا ہوا ہے۔

میں نے ایک بار انہیں چھیڑتے ہوئے  کہا آپ کے پاس Touch فون ہے ؟

فوراً جواب دیا۔

نہیں میرے پاس in-touch ہے ۔

میں نے مسکراتے ہوئے کہا:  اس طرح تو آپ بہت پیچھے رہ جائیں گے

کہنے لگے کس لحاظ سے؟

تعلیم میں، حصول علم یا دولت مرتبہ میں؟

مزید جلالی انداز میں کہا آپ کے پاس تو Touch فون ہے ناں ؟

تو تم کون سے بقراط یا بل گیٹیس ھوگئے ہو ؟

Touch Phone

رکھنے سے ہی علم کی دولت آجاتی تو پھر سالہا اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دھکے کھانے ، ہزاروں کتابیں پڑھنے، شب گزیدگی کرنے، کڑوی کسیلی چائے  پینے،بحثیں کرنے، استاذوں  کے لیکچر سننے اور ان کی جوتیاں سیدھی کرنے بلکہ کھانے کی بجائے انسان دو تین Touch فون ہی کیوں نہ رکھ لے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
آپ بہت پیچھے رہ جاؤ گے؟ is highly popular post having 1 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site