نئی حکومت آئے گی تو آخر کر ہی کیا لے گی؟

کالم ۔۔۔ شفیق لغاری

جب نیوٹن نے (three laws of motion)اور(Law of gravitation)پیش کیے تو دنیا بھر کے سائنس دان،اسکالز اور سائنس کے طالب علم خوشی سے ناچنے لگےکہ

”اب فزکس میں معلوم کرنے کے لیے آخر رہ ہی کیا گیا ہے؟سب کچھ تو نیوٹن نے بیان کردیا ہے “۔

لیکن بیسویں صدی کے آغاز ہی میں آئن سٹائن نے نظریہ اضافیت (Theory of relativity)پیش کرکے فزکس کی کایا ہی پلٹ دی۔ نیوٹن تک کلاسیکل فزکس کہلائی۔ البرٹ آئن سٹائن سے ماڈرن فزکس کا آغاز ہوا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔  سیاست دانوں کے علاوہ کسی کو امید ہی نہیں ہے کہ آخر نئی آنے والی حکومت کر ہی کیا لے گی؟

جب شہباز شریف حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے امداد لی ہے۔

بجلی اور پٹرول کی قیمتیں معاہدے کے مطابق بڑھتی رہیں گی اور نئی آنے والی حکومت بھی  اس معاہدے کی پابند ہوگی  تو آخر نئی آنے والی حکومت کرہی کیا لے گی؟

یہ بات تو طے ہے کچھ بھی ہو جاۓ ایک تبدیلی کی گنجائشں ہمیشہ موجود رہتی ہے۔

یہ لا محدود امکانات اور ممکنات کی دنیا ہے ۔

ہر منفی کا ایک مثبت اور ہر تاریک کا ایک روشن پہلو ہوتا ہے۔

جب سب کچھ معلوم ہوجائے  پھر بھی کچھ نیا اور اچھا ہونے کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site