اب تم بوڑھے ہوگئے ہو؟

تحریر : شفیق لغاری

پچیس، تیس برس تک پڑھتے ،سنتے، دیکھتے، سیکھتے، اور سمجھتے رہے.

بیس،پچیس برس کام کیا، کچھ عام کیا،کچھ خاص کیا۔

عمر پچاس سال سے تجاوز کرگئی۔

اور یہ معلوم ہوا تم بوڑھے ہوچکے ہو۔

اب بیٹھکوں، ہوٹلوں اور تھڑوں پر بیٹھ کر چائے پیو،سگریٹیں پھونکو، سیاست پر تبصرے کرو اور مر جائو۔

بھلا کوئی  ان سے پوچھے!

بھائی! پچیس، تیس برس تک پڑھتے سیکھتے رہے بیس ،پچیس برس کام کیا

جب کام کرنا آیا، کام کا وقت آیا یہ نصیحت، طفل تسلی سننے کو ملتی ہے

اب تم بوڑھے ہوگئے ہو۔

پاکستان کی اوسط عمر پچاس، ساٹھ برس ہوتی ہے۔

اب تم کون سا تیر مار لو گے۔ بس کرو بچوں کو آگے آنے دو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site