کنگ میکر ملک ریاض مشکل میں 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بحریہ ٹاؤن کے چیئرپرسن ملک ریاض نے 460 ارب کی ادائیگی سے معذوری ظاہر کردی ہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں بحریہ ٹاؤن پراجیکٹس کیس میں ملک ریاض نے متفرق درخواست کردی۔ملک ریاض نے نامور وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کی جگہ سلمان اسلم بٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کے چیئرپرسن نے عدالت عظمیٰ میں متفرق درخواست میں 460 ارب کی ادائیگیوں سے معذوری ظاہر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی منصوبہ کے لیے 460 ارب کی ادائیگی ناممکن ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اتنی بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پائے گا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے، عدالت متفرق درخواست پر حالات و واقعات کی روشنی میں مناسب احکامات جاری کرے۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے بحریہ ٹاؤن کی متفرق درخواست لینے سے انکار کردیا ہے۔

اب اس حوالے سے سینئر صحافی رئوف کلاسر انے اپنی وی لاگ میں مزید اہم انکشافات کیے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملک ریاض پہلی مرتبہ مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ ایک طرف 190ملین پائونڈ والا معاملہ کھل گیا ہے دوسری طرف طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ملک ریاض پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں مگر اگلے کہہ رہے ہیں کہ واپس آنا ہے تو پھر پہلے 15ارب کا چیک کاٹ کر دیں شہدا ڈی ایچ اے ویلی کے نام پر ، دوسرا القادر ٹرسٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں .

اس حوالے سے کچھ لوگوں کو ملک ریاض پاس دوبئی بھجا گیا ہے تاکہ وہ ملک ریاض کو سمجھا سکیں ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے اس بارے میں کچھ لوگوں سے مشورہ لیا ۔ انہیں کیا مشورہ دیا گیا ۔۔ مزید وی لاگ میں ملاحظہ کیجئے ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
کنگ میکر ملک ریاض مشکل میں  is highly popular post having 3 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site