
24اکتوبر کو نواز شریف کی ضمانت کینسل ہوگی اور گرفتار کرلیا جائے گا ؟
اسلام آباد( نقار خانہ نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا جب کہ احتساب عدالت نے بھی توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
اس حوالے سے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ اس عدالتی فیصلے پر ملک میں شدید بحث چل پڑی ہے کہ نواز شریف 2مہینے کا کہہ کر 100روپے کے اسٹامپ پر لندن گئے تھے ، واپس بلایا گیا ، عدالتوں کے نوٹسز گئے مگر وہ واپس نہیں آئے
اور اب جب انہیںلگتا ہے کہ واپسی کا یہ وقت صحیح ہے تو وہ واپس آرہے ہیں اور اس کے پیچھے تاثر دیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پیچھے اسٹیبشمنٹ سے ڈیل اور بڑے ملکوں کی حمایت ہے جس کے بعد وہ واپس آکر چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے
اور یہ سب سکرپٹ کا حصہ ہے جس پر عوام کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ بڑا سوال یہ ہے کہ 24تاریخ کو نواز شریف کو ملنے والی ضمانت کینسل ہو جائےگی ، انہیں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا اور پھر پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ
پاکستان 2سابق وزرائے اعظم ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں قید ہونگے یا پھر انہیں ضمانت مل جائے گی ۔ اس حوالے رئوف کلاسرا نے مزید کیا انکشافات کیے ، وی لاگ ملاحظہ کیجئے :