الیکشن گیم تبدیل ؟خان کی فوج ساتھ صلح، پرویز الٰہی ذریعے کیا بڑی آفر کر دی گئی ،بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عمران خان کی فوج سے صلح، اپنے وکیل اور پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کے ذیعے سوشل میڈیا انفلوئنسرزاور یوٹیوبرز کو بھی الوداع کہہ دیا ،پرویز الٰہی ذریعے بڑی ڈیل کی آفر، اہم انکشافات ۔تفصیلات کے مطابق آج
عمران خان کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کروائے جانے والے انٹراپارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے حوالے سے سوشل اور مین سٹریم میڈیا پر بحث مباحثہ جاری ہے جبکہ اس حوالے سے مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ آج عمران خان سے ملاقات کے بعد سینئر پارٹی صدر اور وکیل شیر افضل مروت کا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ شیر افضل کے بیان پر اپنے وی لاگ میں تبصرہ کرتے ہوئے رئوف کلاسر ا نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے بڑی سمجھداری دکھاتے ہوئے اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے پاک فوج کے خلاف بولنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے یوٹیوبر ز کو پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے سے منع کیا ۔
پارٹی میں انٹرا الیکشن کے حوالے سے رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ پرویز الٰہی کے ذریعے عمران خان کو ڈیل آفر کی گئی ہے اگر عمران خان پارٹی چلانے کیلئے علیمہ خان اور پرویز الٰہی کو آگے آنے دیں تو الیکشن میں پارٹی کو جگہ دی جاسکتی ہےاور پی ٹی آئی کے ساتھ چلا جا سکتا ہے ۔ یعنی عمران خان جیل میں بیٹھیں اور علیمہ خان اور پرویز الٰہی پارٹی معاملات چلائیں ۔ اس حوالے سے رئوف کلاسرا نے مزید کیا انکشافات کیے ، ملاحظہ کیجئے ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
الیکشن گیم تبدیل ؟خان کی فوج ساتھ صلح، پرویز الٰہی ذریعے کیا بڑی آفر کر دی گئی ،بڑی خبر is highly popular post having 2 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site