دنیا کے چار ممالک جنہوں نے پابندیاں لگائے بغیر کورونا کےخلاف کامیابی حاصل کی

کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کیلئے دنیا کے کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں شہریوں پر سخت پابندیاں لگائے بغیر اس وبا پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ہے۔

ان ممالک کی جانب سے لاک ڈاؤن بھی نہیں کیا گیا مگر پھر بھی وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اس سے مرنیوالوں کی تعداد کافی کم ہے۔

ان ممالک نے کورونا وائرس کے خلاف انوکھی پالیسیا ں اپنا کر اچھے نتائج حاصل کئے ہیں، پاکستان بھی ان کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے۔

جاپان

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جاپان کی مثال دنیا کیلئے معمہ بنی ہوئی ہے کیونکہ یہ ملک شہریوں کی نقل و حرکت اور وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کی پالیسیاں اپنائے بغیر کورونا وائرس کی تباہی سے بچا ہوا ہے۔

دنیا میں اس بات پر تحقیق ہو رہی ہے کہ جاپان ان نتائج سے کیسے بچا ہوا ہے جو اٹلی اور اسپین کا مقدر بنے چکے ہیں۔

کورونا وبا : جاپان کے شہریوں کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار

جاپان کے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہوکائیدو سے اب ایمرجنسی کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ ہوکائیدو میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 154 ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق جاپان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1693ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک جاپان میں 52ا موات ہو چکی ہیں۔

دی گارڈین کی جانب سے کچھ جاپانی حکام کے حوالہ سے لکھا گیا ہے کہ جاپان میں ابھی بھی کورونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے۔

سویڈن

یورپ میں جب کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تو سویڈن کے ہمسایہ ممالک ناروے اور ڈنمارک کی جانب سے سخت پابندیوں کا اطلاق کیا گیا مگر سویڈن نے اپنے ہمسایہ ممالک سے بالکل مختلف حکمتِ عملی اپنائی۔

سویڈن نے کورونا وائرس وبا کے خطرات کے دوران صرف ہائی اسکولز اور کالجز کو بند کیا، دیگر اسکولز کھلے رکھے گئے۔

ناروے میں ایک پاکستانی نژاد تاجر کے ایثار کی کہانی

ناروے میں کرونا اور ہزاروں کرونے کے جرمانے، ایک دلچسپ رپورٹ

اسی طرح یہاں سرحدیں،ریستوران اور بار بھی بند نہیں کئے گئے۔

بی بی سی کی جانب سے اپنی رپورٹ میں سویڈن کے لاک ڈاؤن نہ کرنے کی حکمت عملی کو انوکھا قرار دیا گیا ہے۔

جرمنی

جرمنی میں اب تک کورونا سے ہونیوالی اموات کی شرح 0.6 فیصد ہے۔ بزنس انسائڈر کی جانب سے جرمنی کی کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی کو تین  الفاظ ”ٹیسٹ، ٹیسٹ، ٹیسٹ“ میں سمویا گیا ہے۔

جرمنی میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم کیوں؟ ایک تفصیلی رپورٹ

 الجزیرہ ٹی وی کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 57,695 جبکہ وائرس سے ہونیوالے اموات 433 ہیں۔ بزنس انسائڈر کی رپورٹ میں جرمنی کی جانب سے وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ اور اسکے بہترین ہیلتھ کئیر نظام کو وائرس سے کم اموات کی وجہ بتایا گیا ہے۔

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنوری میں تیزی سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

جنوبی کوریا کا ماضی میں سارس اور مرس جیسی کورونا وائرس سے ملتی جلتی بیماریوں سے پالا پڑچکا تھا اس لیے جب کورونا وائرس پھیلا تو انہیں پوری طرح سے اندازہ تھا کہ اس سے کیسے نمٹنا ہے۔

جنوبی کوریا کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی میں دنیا کے لیے چار اہم سبق

یہاں کی حکومت کی جانب سے بڑی محنت سے متاثرہ افراد کے رابطوں کی کھوج لگائی گئی، اس سلسلے میں تین لاکھ 38 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔

کورونا وائرس سے اس ملک میں اموات کی شرح 1.25 فیصد ہے۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site