قرنطینہ سنٹر سے بھاگنے والے تبلیغی جماعت کے رکن کا ایس ایچ او پر قاتلانہ حملہ

لیہ: قرنطینہ سے دو مرتبہ بھاگنے والے تبلیغی جماعت کے رکن نے چاقو سے حملہ کر کے ایک پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح 9 بجے تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹر کے انچارج گارڈ نے اطلاع دی کہ عبد الرحمان نامی ایک شخص سنٹر سے زبردستی بھاگنے کی کوشش کر دہا ہے جس کی وجہ سے پورے سنٹر میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

اطلاع ملتے ہیں ایس ایچ او سٹی اشرف علی ماکلی نفری کے ہمراہ پہنچے تو اس شخص نے دیوار پھلانگ کر بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے پکڑ کر دوبارہ قرنطینہ سنٹر کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

اس کے بعد پونے گیارہ بجے پولیس کو دوبارہ اطلاع ملی کہ عبدالرحمان ایک مرتبہ پھر قرنطینہ سنٹر کی دیوار پھلانگ کر بھاگ گیا ہے۔

پاکستان میں‌ کورونا کے 46 نئے کیسزسامنے آ گئے، ایک اور مریض جاں بحق

بھارت میں کورونا پھیلانے والے مذہبی رہنما کی ہلاکت کے بعد 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کیا مسائل درپیش ہیں؟

ایس ایچ او سٹی نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ بھاگنے والے کا تعاقب کیا، اس دوران عبدالرحمان ایک مکان میں گھس گیا اور دروازہ بند کر دیا۔

پولیس اہلکار جب مکان کے اندر اسے سمجھانے کے لیے پہنچے تو اس شخص نے ایس ایچ او تھانہ سٹی پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں چھاتی اور پیٹ پر زخم آئے ہیں، انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حملہ آور کا تعلق ضلع صوابی سے بتایا گیا ہے، کورونا وائرس کے شبے میں اسے تبلیغی جماعت کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site