کورونا وائرس کا خوف چاہنے والوں کو ایک ہونے سے نہ روک سکا

دنیا بھر میں کورونا وائرس خوف اور دہشت کی علامت بنا ہوا ہے اور روزانہ سینکڑوں جانیں اس کی نظر ہو رہی ہیں تاہم خوف کا یہ ماحول بھی دنیا میں کئی چاہنے والے جوڑوں کو اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات سے نہیں روک سکا۔

دنیا کے مختلف علاقوں میں جوڑوں نے اپنے اپنے مقامی رسوم و رواج کے مطابق شادی کی رسومات ادا کیں۔ ایسے موقع پر دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔

بھارت کے شہر جبل پور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشِ نظر  دولہا دلہن نے اپنی شادی کی تقریب اور فوٹو شوٹ کے دوران چہرے حفاظتی ماسک سے ڈھانپے ہوئے تھے۔

کورونا وائرس کا خوف چاہنے والوں کو ایک ہونے سے نہ روک سکا
فوٹو کریڈٹ : اے این آئی

مشرقی جرمنی کے مشہور سیاحتی علاقہ ڈریسڈن میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب منعقد کی تاہم اس موقع پر وہ دوست احباب کو مدعو نہ کر سکے کیونکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومت نے سخت قدامات کئے ہوئے ہیں۔ لیکن یہ جوڑا اگلے سال اپنی شادی کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اٹلی کے شہر نیپلز میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ میں کمی لانے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث دولہا ڈیگوفنینڈس اور دلہن ڈینی کی شادی پر صرف ایک گواہ موجود تھا اور اس موقع پر سب حفاظتی ماسک پہنے ہوئے تھے.

عوامی اجتماع پر پابندی کی وجہ سے ان کو خوشی کا یہ یادگار لمحہ  اپنے پیاروں کے ساتھ مل کر منانے کا موقع نہ مل سکا۔

بھارتی شہر ممبئی میں بھی دولہا روچیت سن اور دلہن اکشیتا ودیا کو اپنی شادی پر مدعو کئے گئے 800 افراد پر مشتمل مہمانوں کی تعداد کم کر کے 100 مہمانوں تک محدود کرنا پڑی۔

کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے بھارت کی ریاستی حکومت نے نجی و سرکاری تقریبات میں زیادہ لوگوں کی شرکت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

چین کے شہر شنگھائی میں حکومتی اقدامات میں نرمی کے باعث ایک چینی جوڑے نے حفاظتی ماسک پہن کر اپنی شادی کی رسومات ادا کیں، اس موقع پر ان کے چند ساتھی بھی موجود تھے اور سب نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے تھے۔

ا ن سب تقریبات میں ایک چیز مشترک تھی کہ زیادہ تر جوڑوں نے حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے ان پر مکمل عمل درآمد کیا۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site