
شہبازشریف کو ایک دو پیشیوں کے بعد چھوڑ دیا جائے گا، شیخ رشید
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو ایک دو پیشیوں کے بعد دم درود کے صدقے چھوڑ دیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف میرا دوست ہے، اسے لیپ ٹاپ استعمال کرنا بھی نہیں آتا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تک سب کی ضمانت ہو سکتی ہے لیکن غریب کی نہیں ہو سکتی۔
کورونا کے خدشات کے پیش نظر شہبازشریف کا نیب کے سامنے پیشی سے انکار
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعدا د8 ہزار تک پہنچ گئی
انہوں نے کہا کہ 25 اپریل یا یکم مئی سے ریلوے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے، اس کے لیے لاک ڈاؤن ختم ہونا ضروری ہے۔
شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل دے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا کنٹرول میں ہے، یہاں امریکہ، اسپین اور بیلجیئم جیسی صورتحال نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاشی متاثرین غریب نہیں بلکہ سفید پوش طبقہ ہے، لاک ڈاؤن ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ بھوک سے نہ مریں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی سے مسافر نہ لاتے تو لوگ سڑکوں پر مر جاتے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ کورونا پاکستان زیادہ تباہی نہیں پھیلائے گا، یہ کنٹرول میں رہے گا، اللہ ہی اس وبا کو ختم کرے گا۔