عدنان راجہ

  • انتخاب

    بلاول بھٹو حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے سندھ حکومت کی قربانی کیلئے تیار

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے سندھ حکومت کی قربانی بھی دینی پڑے تو ہم تیار ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ انہیں سینیٹ میں اکثریت نہیں مل سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی ایس پر دہشتگردی ہمارے یادوں میں تازہ ہے، اس حکومت نے اے پی ایس کے بچوں کو لاوارث چھوڑا جس کی مذمت کرتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کا احسان اللہ احسان جو اے پی ایس کے واقعے میں ملوث تھا،…

    مزید پڑھیں
  • انتخاببلاول، شہباز ملاقات، شہباز شریف کا حکومت سے مذاکرات کا مشورہ

    شہباز شریف کا بلاول کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ، ذرائع

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے درمیان کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے بلاول بھٹو زرداری کو سخت فیصلوں کی طرف جانے کے بجائے حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے استعفوں کے متعلق مشورہ مانگا تو انہوں نے اسے آخری آپشن قرار دیا اور کہا کہ اس حوالے سے ہارڈ لائن نہ لی جائے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرح پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سے پارٹی قیادت استعفے لے…

    مزید پڑھیں
  • انتخابیواے ای اور بحرین چین کی ویکسین منظور کرنے والے پہلے ملک بن گئے

    یواے ای اور بحرین چین کی ویکسین منظور کرنے والے پہلے ملک بن گئے

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین چین کی ویکسین منظور کرنے والے پہلے ملک بن گئے۔ اس سے قبل برطانیہ نے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائی این ٹیک کی ویکسین کی منظوری دی تھی اور کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بنا گیا تھا۔ طبی جریدے نیچر کے مطابق یو اے ای فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے 9 دسمبر کو چین کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ کویت نے بھی سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امریکی و جرمنی کمپنیوں کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ متحدہ عرب امارات خلیج…

    مزید پڑھیں
  • انتخاببلاول ہاؤس کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام، گاڑی میں نصب بم نہ پھٹ سکا

    بلاول ہاؤس کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام، گاڑی میں نصب بم نہ پھٹ سکا

    کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب کھڑی مشکوک گاڑی میں بم نصب پایا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی میں بم کی اطلاع ون فائیو مددگار پر دی گئی جس پر فوری طور پہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور 200 میٹر کا علاقہ شہریوں سے خالی کرا لیا۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر موجود دو مشتبہ افراد نے گاڑی نمبر کے بی-3088 میں بم نصب کیا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا، گاڑی میں غیر ملکی تھے جنہیں محفوظ مقام…

    مزید پڑھیں
  • انتخاباسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے راولپنڈی کے نواحی علاقے دریائے سواں کے قریب چھپے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈینونیٹرز، اسلحہ اور موبائل فونز سمیت اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد وفاقی دارالحکومت میں اسٹاک  ایکسچینج پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اس کے علاوہ پکڑے گئے دہشت گرد راولپنڈی…

    مزید پڑھیں
  • انتخابراولپنڈی میں دھماکہ، 17 افراد شدید زخمی

    راولپنڈی میں دستی بم کا دھماکہ، 25 افراد زخمی

    راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنج منڈی میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکے میں مجموعی طو پر 25افراد زخمی ہوئے ہیں، 14 افراد کو موقع پر طبی امدادی دی گئی ہے۔ دھماکے میں زخمی 3افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر  زخمیوں کو ریلوے اسپتال اور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکا تھانہ گنج منڈی کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب ایک ریڑھی میں چپھائے گئے دستی بم سے ہوا۔ قانون نافذ…

    مزید پڑھیں
  • انٹرٹینمنٹ

    فلم ‘کپتان’ میں جمائما خان کا کردار کرنے والی اداکارہ کی شوٹنگ کے دوران تصویر وائرل

    وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ‘کپتان’ میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کا کردار اداکارہ سعیدہ امتیاز کر رہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کے دوران کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ سردی کے باعث نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی اور ہاتھ پاؤں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Saida Imtiaz (@saeedaimtiaz) اس تصویر میں وہ جمائما خان سے مشابہہ نظر آ رہی ہیں، ان کے بالوں کا اسٹائل، کپڑوں اور جوتوں کے علاوہ کاندھے پر ایک لال شال، سب جمائما خان سے مشابہت میں…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    لاہور جلسے سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی سامنے آ گئی

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی کا پلان اے، بی اور سی ترتیب دے دیا۔ حکومت کے پلان اے کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو وہیں روکا جائے گا، اس حوالے سے مقامی انتظامیہ نے فہرستیں تیار کرکے حکام کو ارسال کر دی ہیں۔ پلان بی کے مطابق لاہور کے داخلی، خارجی راستوں پر کنٹینرز لگائے جائیں گے، 13 دسمبر کے جلسے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کی جائے گی۔ اسی طرح سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے جلسے کے شرکاء کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پلان…

    مزید پڑھیں
  • انتخاببھارت نے یورپی پارلیمنٹ کو اپنی سازش میں استعمال کیا گیا، معید یوسف

    بھارت نے یورپی پارلیمنٹ کو اپنی سازش میں استعمال کیا گیا، معید یوسف

    مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بھارت نے یورپی پارلیمنٹ کو اپنی سازش میں استعمال کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یورپی پارلیمانی وفد کو پاکستان کے خلاف اکسایا، بعد میں وفد کے کچھ لوگوں نے معذرت کی۔ معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت نے من پسند عنوان یورپی پارلیمانی وفد کو دیے اور انہی پر بات کی، وفد کے کچھ ارکان نے تسلیم کیا کہ انہیں استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے بند این جی…

    مزید پڑھیں
  • انتخابعمان کا 103 ممالک کیلئے فری ویزا پروگرام، پاکستان کا نام فہرست سے غائب

    عمان کا 103 ممالک کیلئے فری ویزا پروگرام، پاکستان کا نام فہرست سے غائب

    سلطنت عمان انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس میں 103 مملک کے شہریوں کو مفت ویزا انٹری کی سہولت دی جا رہی ہے تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان کو ان ممالک میں شامل نہیں کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جن ممالک کو یہ سہولت دی جا رہی ہے ان میں پہلی فہرست میں یورپی یونین کے ممالک شامل ہیں۔ مفت انٹری ویزا کی سہولت حاصل کرنے والے ممالک کی دوسری فہرست جنوبی امریکہ کے ممالک برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، ویزویلا اور اکواڈور پر مشتمل ہے۔ تیسری فہرست میں جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، روس، چین، برونائی دارالسلام،…

    مزید پڑھیں
Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site