Monitoring

  • تازہ ترین

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس!

    لندن (نقارخانہ نیوز ڈیسک)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نےسابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر پیغام میں إِنَّا ِللَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لکھا ۔ اس سے قبل صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل…

    مزید پڑھیں
  • تازہ ترین

    پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ کل دبئی جائےگا!

    دبئی(نقارخانہ نیوز ڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے میں درخواست کردی گئی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی میت لانے لیے طیارہ کل پاکستان سے دبئی کے لیے صبح گیارہ بجے روانہ ہوگا ۔خصوصی طیارہ نور خان ائیر بیس سے دبئی کےالمکتوم ایئرپورٹ پہنچے گا۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ، جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی…

    مزید پڑھیں
  • تازہ ترین

    پرویز مشرف کے انتقال پر عسکری قیادت کا اظہار تعزیت

    اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)پاکستان کی عسکری قیادت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر، سابق جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف رہے، اللہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو غریق رحمت کرے اور اللہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پسماندگان کو صبر و ہمت دے۔اس کے علاوہ نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی…

    مزید پڑھیں
  • پاکستان

    پرویز مشرف کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس!

    اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کی اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پرویز مشرف کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور ایک بیان میں کہا کہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں لواحقین…

    مزید پڑھیں
  • متفرق

    سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے!

    دبئی(نقارخانہ نیوز ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے۔جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، سفارتی ذرائع نے سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، 1964 برس میں پاکستان کی بری فوج میں شامل ہوئے اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں شرکت کی، وہ آرمی سٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے، 7 اکتوبر 1998 کو بری فوج کے چیف آف سٹاف کے منصب پر فائز ہوئے۔12 اکتوبر 1999 کو انہوں نے بحیثیت آرمی چیف اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف…

    مزید پڑھیں
  • متفرق

    شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج!

    کوئٹہ(نقارخانہ نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کیخلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔سابق وزیر شیخ رشید کیخلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما علی اصغر کی مدعیت میں تھانہ بیروٹ میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، سابق وزیر کی باتوں سے پارٹی کارکنان میں اشتعال پھیل رہا ہے، مقدمے میں دفعہ 500 ، 504 ، 153 اور 506 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف کراچی اور مری کے تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے…

    مزید پڑھیں
  • متفرق

    تحریک انصاف کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور!

    لاہور(نقارخانہ نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دعوت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کے لیے شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو بطور پارٹی نمائندہ نامزد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مشورہ دیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے۔فواد چودھری کی جانب سے دیئے گئے مشورے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید…

    مزید پڑھیں
  • متفرق

    بھارتی فوج او ررا جعلی مقابلوں کی ماہر، منشیات اور سمگلنگ میں بھی ملوث نکلی!

    اسلام آباد (نقارخانہ نیوز ڈیسک)پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھارتی فوج اور را ایجنسی جعلی مقابلوں اور منشیات سمگلنگ میں بھی ملوث نکلی۔بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنی ہی عوام کو بیوقوف بنانے میں پیش پیش ، بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر سمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر سمگلر کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا ، بعد ازاں اسے آپریشن کا نام دے کر پاکستان کا نام لگا کر آپریشن میں ملوث افسران کو ہتھیار اور اچھی رپورٹ سے بھی نوازا جاتاہے ۔بھارتی فوج، را اور…

    مزید پڑھیں
  • متفرق

    توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا سروسز بلاک!

    اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس کے حوالے معروف ویب سائٹ وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا ہے ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو گزشتہ روز بلاک کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے پی ٹی اے کے حکام کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ۔پی ٹی اے حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا…

    مزید پڑھیں
  • متفرق

    آئی ایم ایف نے پیٹرول پر ٹیکس، اداروں کی نجکاری سمیت پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے

    اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سامنے مزید اپنے مطالبات رکھ دیے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی،گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے اور سرکاری اداروں کے ریگولر آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کرپشن،سرخ فیتے کا خاتمہ، کاروبار اور ٹیکس…

    مزید پڑھیں
Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site