عمران مگھرانہ
-
متفرق
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وزیر خزانہ کو استعفیٰ دینے کا مشورہ
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وزیر خزانہ کو استعفیٰ دینے کا مشورہ، پی ٹی آئی حکومت کے لیے منحوس کا لقب۔۔قومی اسمبلی اجلاس کا آنکھوں دیکھا حال
مزید پڑھیں -
پاکستان
عمران خان بجٹ اجلاس کے دوران کیا کرتے رہے؟
اسلام آباد (عمران مگھرانہ سے ) پی ٹی آئی حکومت نے اپنا تیسرا بجٹ پیش کر دیا۔قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول زردای حاضر اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما حاضر تھے۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے نعروں اور شور شرابے سے ایوان کو سر پر اٹھا لیا۔گلی گلی میں شور ہے۔۔ عمران خان چور ہے، اپوزیشن مسلسل نعرے بازی کرتی رہی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے جیسے ہی بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو اپوزیشن نے شور شرابہ کرنا شروع کر دیا۔ اپوزیشن نے بجٹ کتابوں سے ہی ڈیسکوں کو بجانا شروع کر دیا۔ اپوزیشن کی طرف سے مسلسل نعرے بازی…
مزید پڑھیں -
معیشت
خریداروں کیلئے اس بجٹ میں بڑی خوشخبری ، گاڑیاں سستی کر دی گئیں
اسلام آباد(عمران مگھرانہ سے ) پاکستان میں کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا،بجٹ اجلاس کے دوران شوکت ترین نے گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطا بق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ اجلاس کے دوران کہا کہ مقامی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کر دیا۔ در آمد شدہ 850سی سی تک کی گاڑیوں پر کسٹم اورریگو لیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دی جا رہی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مقامی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے کم کر کے ساڑھے12فیصد کر دی گئی ہے۔850سی سی تک کی مقامی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز…
مزید پڑھیں -
پاکستان
پی اے سی ارکان اور نیشنل بینک بورڈکے چیئرمین زبیر سومرو کے درمیان نوک جھونک
اسلام آباد (عمران مگھرانہ سے ) پی اے سی ارکان اور نیشنل بینک بورڈکے چیئرمین زبیر سومرو کے درمیان نوک جھونک ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں چیئرمین نیشنل بینک بورڈزبیر سومرو نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا کہ آپ کے والد اسپیکر بھی رہے ہیں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے والد اسپیکر بھی رہے ہیں پھر بھی آپ نہیں سمجھتے کہ پارلیمنٹ کوئی چیز ہے۔ جس پر رکن پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ ان کے والد اسپیکر رہے ہوں گے، انہیں تو کچھ علم نہیں ہے۔جس پر زبیر…
مزید پڑھیں -
پاکستان
نیشنل بینک کا آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کروانے سے انکار، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شدید برہم
اسلام آباد (عمران مگھرانہ سے) نیشنل بینک کا آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کروانے سے انکار، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شدید برہم۔ نیشنل بینک کی طرف سے آڈٹ کرانے سے انکارپرپبلک اکاونٹس کمیٹی نے شدیدبرہمی کا اظہار کیا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ نیشنل بینک آڈٹ نہ کرواکر توہین پارلیمنٹ اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔چیئرمین نیشنل بنک بورڈ زبیر سومرونے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں ہے۔کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویرحسین کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے آڈیٹر جنرل سے…
مزید پڑھیں -
انتخاب
2020 کے اختتام پر کروڑوں موبائل فون واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے
رواں سال کے اختتام پر کروڑوں موبائل فونز واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے، ان میں اینڈرائیڈ اور آئی فون اسمارٹ فونز بھی شامل ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان موبائل فونز کے آپریٹنگ سسٹم میں واٹس ایپ کے لیے درکار ورژن موجود نہیں ہو گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 9 سے پہلے کے ورژن پر کام کرنے والے آئی فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی فون 4 اور اس سے پہلے کے ماڈلز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اسی طرح آئی فون 4 ایس، 5، 5 ایس،…
مزید پڑھیں -
پاکستان
بھارت 80 ارب روپے سے پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے، رحمان ملک کا انکشاف
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت 3 سال سے پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور اس نے 80 ارب روپےاسی مقصد کے لیے جمع کیے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایسے لوگوں کے نام استعمال کئے جو مر چکے ہیں۔ ڈس انفو لیب نے بھارت کے چہرے کو بے نقاب کیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پراپیگنڈہ استعمال کیا، جب بھی فیٹف کا ایشو ہوتا ہے بھارتی ایک خاص قسم کا پراپیگنڈہ شروع کردیتے تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ 498…
مزید پڑھیں -
تازہ ترین
ملک بھر میں سردی کی نئی لہر کا آغاز، بیشتر علاقوں میں دھند کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں شدید سردی اور دھند کی ایک لہر شروع ہونے والی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ اس وقت شمالی افغانستان سے تیزی سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے اس وقت ملک کے جنوبی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موسم کی خبر دینے والی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پر گزشتہ رات پنجاب کے 90 فیصد علاقوں، مشرقی خیبر پختونخواہ بشمول ڈی آئی خان، لکّی مروت، کوہاٹ اور ہزارہ کے علاقوں، کشمیر کے جنوبی حصّوں اور شمالی سندھ بشمول سکھر میں دھند کی پیشنگوئی کی گئی تھی، جس…
مزید پڑھیں -
انتخاب
آپ آئین شکنی کریں گے تو ہم نام بھی لیں گے، نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی، چند جرنیلوں نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کو عبرت کا نشانہ بنانا ہے۔ مینار پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے وزیراعظم کو کٹھ پتلی قرار دیا اور سوال پوچھا کہ کیا اس تباہی اور بربادی کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے یا وہ لوگ ہیں جنہوں نے سازش کے ذریعے اسے ہمارے سر پر مسلط کر دیا؟ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں نکہ نام نہ لوں، آپ…
مزید پڑھیں -
پاکستان
سندھ اسمبلی کے 70 ارکان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو اپنے استعفے بھجوا دیے
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 70 ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو اپنے استعفے بھجوا دیے گئے ہیں۔ ان ارکان میں پی پی پی کے 7 صوبائی وزرا بھی شامل ہیں۔ صوبائی وزیر برائے حقوق نسواں شہلا رضا نے بھی اپنا استعفی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔ ان کے بقول انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کے کہنے پر اپنا استعفی پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے ارکان نے استعفے قیادت کے حوالے کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رکھا۔ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو بھی اپنی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکنیت اسمبلی اور وزارت…
مزید پڑھیں