Mahad Klasra

Journalist | Editor / Writer at Nakar Khana | Twitter: @MahadKlasra
  • انتخابسعودی عرب کو 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی، چین ایک بار پھر مدد کو آ گیا

    سعودی عرب کو 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی، چین ایک بار پھر مدد کو آ گیا

    چین نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر دینے پر اتفاق کر لیا ہے تاکہ حکومت سعودی عرب سے لیا گیا 2 ارب ڈالرز واپس لوٹا سکے۔ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر ابھی ادا کرنے جا رہا ہے جبکہ ایک ارب ڈالر اگلے ماہ واپس کر دیا جائے گا۔  سعودی عرب کو اس قرض پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔ پاکستان نے سعودی عرب کا ایک ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو قرض واپس کرنے کی وجہ بتا دی سعودی عرب نے چین کے ساتھ…

    مزید پڑھیں
  • انتخابگوگل کے نظام میں خرابی، یوٹیوب، جی میل سمیت دیگر سروسز معطل

    یوٹیوب، جی میل سمیت دیگر سروسز کئی گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہونا شروع

    یوٹیوب اور جی میل سمیت گوگل کی مختلف سروسز پوری دنیا میں تعطل کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے صارفین کو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ جی میل اور یوٹیوب کے علاوہ گوگل ڈرائیو، گوگل ڈاکس، گوگل میپس، ایڈورڈ اور ایڈسنس اس وقت خرابی کے باعث نہیں کھل رہیں تھیں۔ پورے یورپ، امریکہ، کینیڈا، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور وسطی و جنوبی امریکہ سے ان سروسز کے ڈاؤن ہونے کی خبریں آتی رہیں۔ گوگل کروم اور گوگل کا سرچ کا نظام کام کرتا رہا مگر اس کی رفتار سست پڑ گئی تاہم کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد گوگل کی سروسز بحال ہونا شروع…

    مزید پڑھیں
  • انتخاباسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ قرار دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ قرار دے دیا

     اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہریوں کو فراہمی انصاف میں تاخیر سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ریاست اگر کرپٹ ہو جائے تو اسے بلیک میل کیا جاتا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ آئین میں شہریوں کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کا لکھا گیا ہے، انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں دیکھ لیں، آپ نے کس حال میں بنا رکھی ہیں اور شہریوں کو وہاں کتنے مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو رپورٹس آپ جمع کراتے ہیں، ہمیں ان سے کوئی دلچسپی نہیں…

    مزید پڑھیں
  • انتخابکورونا وبا: اگلے 6 ماہ بدترین ثابت ہونے والے ہیں، بل گیٹس کی پیش گوئی

    کورونا وبا: اگلے 6 ماہ بدترین ثابت ہونے والے ہیں، بل گیٹس کی پیش گوئی

    مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وبا کے حوالے سے دنیا کے لیے اگلے 4 سے 6 ماہ بدترین ثابت ہونے والے ہیں۔ امریکی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا ہے کہ انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایولوشن نے امریکہ میں 2 لاکھ اضافی اموات کی پیش گوئی کی ہے۔ کورونا کو بل گیٹس کی سازش قرار دینے والے ہزاروں لوگوں کا لندن میں مظاہرہ بل گیٹس اور بارک اوبامہ نے کئی برس پہلے وبا کا خطرہ کن الفاظ میں ظاہر کیا تھا؟ کورونا خاتمے کے بعد زندگی کیسی ہو گی؟ بل گیٹس کی اہم پیشگوئیاں…

    مزید پڑھیں
  • انتخابمریم نواز لاہور کے شہریوں کو باہر نکالنے میں ناکام ہوئی ہیں، رؤف کلاسرا

    مریم نواز لاہور کے شہریوں کو باہر نکالنے میں ناکام ہوئی ہیں، رؤف کلاسرا

    پاکستان کے معروف تجزیہ کار اور اینکر رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ مریم نواز مینار پاکستان میں بڑا جلسہ کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں، اس میں لاہور کے شہریوں کی شرکت بہت کم تھی۔ اپنے نئے وی لاگ میں پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے کا تجزیہ کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ غیرجانبدار لوگوں کا بھی یہی خیال ہے کہ عمران خان کے 2011 کے جلسے کے مقابلے میں بہت کم افراد نے آج کے جلسے میں شرکت کی ہے۔ مریم نواز کی آج کی تقریر بھی ان کی ملتان کے جلسے میں کی گئی تقریر کے مقابلے میں کمزور تھی۔ انہوں نے…

    مزید پڑھیں
  • انتخابچند گھنٹوں میں کورونا ویکسین ڈیزائن کرنے والا ترک نژاد سائنسدان

    چند گھنٹوں میں کورونا ویکسین ڈیزائن کرنے والا ترک نژاد سائنسدان

    ترک نژاد اوغور شاہین کی ڈیزائن کردہ کورونا وائرس ویکسین کو برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب کے بعد امریکہ بھی استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ آج تک کسی بھی ویکسین کو اتنی تیزی سے تیار اور استعمال کیلئے پیش نہیں کیا گیا، اس سے قبل جو تیز ترین ویکسین کا ریکارڈ تھا، وہ 4 سال سے زائد عرصے کا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ بائیو این ٹیک کے شریک بانی اوغور شاہین نے اس ویکسین کو جنوری میں محض چند گھنٹوں میں ڈیزائن کر لیا تھا۔ بائیو این ٹیک کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اوغور…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    لاہور جلسے میں نوازشریف، فضل الرحمان کی تقاریر اہم ہوں گی، رؤف کلاسرا

    معروف ٹی وی اینکر اور سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک نئی سمری منظور کی ہے جس کے بعد بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ صوبے بھی یہ مقدمات درج کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا یہ ایک بڑا قدم ہے جو شیخ رشید کے آتے ہی لیا گیا ہے، اس کے تحت اگر پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو کی جاتی ہے تو وہ بغاوت کے زمرے میں آئے گی اور اس پر صوبائی حکومتیں بھی پرچے درج کرا سکیں گی۔ رؤف کلاسرا کا کہنا ہے…

    مزید پڑھیں
  • انتخاباگلی وبا کن علاقوں سے پھوٹ سکتی ہے؟ جدید تحقیق کے نتائج پیش کر دیے گئے

    اگلی وبا کن علاقوں سے پھوٹ سکتی ہے؟ جدید تحقیق کے نتائج پیش کر دیے گئے

    کووڈ 19 اور ایبولا جیسی وباؤں نے یہ بات عیاں کر دی ہے کہ انسانوں کو سب سے بڑا خطرہ وائرس کی مختلف اقسام سے ہے جو اپنی ہیت بدل کر حملہ آور ہو رہے ہیں اور جن میں وبا کی شکل اختیار کر لینے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس وقت 60 فیصد متعدی اور 75 فیصد نئی بیماریاں ایسے وائرس سے پھیل رہی ہیں جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مزید وباؤں کا سامنے آنے کا خطرہ حقیقی ہے۔ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی گئی…

    مزید پڑھیں
  • انتخاببلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کی اپنے استعفیٰ کی تصدیق

    بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کی اپنے استعفیٰ کی تصدیق

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ کھوکھر نے اپنے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، پیپلزپارٹی سے نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں ہر قسم کے حالات میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بطور ترجمان کئی برسوں سے دیانتداری، اخلاص اور ملک و پارٹی کے بہترین مفادات میں مشورے دیے ہیں۔ I have resigned from the position of spokesperson to the chairman, not from…

    مزید پڑھیں
  • انتخابروس سے دفاعی نظام خریدنے پر امریکہ نے ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کر دیں

    روس سے دفاعی نظام خریدنے پر امریکہ نے ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کر دیں

    روس سے دفاعی نظام ایس-400 کی خریداری پر امریکی ایوان نمائندگان نے ترکی پر معاشی پابندیوں کی منظوری دے دی۔ ترکی پر پابندیوں کی شق محکمہ دفاع کے بجٹ بل میں شامل کی گئی ہے جسے گزشتہ روز کانگریس نے منظور کیا تھا۔ 740 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ ایکٹ کی منظوری سینیٹ سے پہلے ہی دی جا چکی ہے، اس بل میں ترکی اور روس دونوں پر معاشی پابندیوں کی شق شامل ہے۔ العربیہ اخبار کے مطابق سینیٹ نے جمعہ کے روز اس بل کی منظوری دی تھی جس پر صدر ٹرمپ نے اسے ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔ امریکہ گزشتہ برس سے ترکی پر معاشی…

    مزید پڑھیں
Back to top button
Mahad Klasra is highly popular post having 2 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site