مریم حسین

  • متفرق

    نتھیا گلی عوام کیلئے بند ، وزیر اعظم کو چھٹیاں منانے کیلئے کھول دیا گیا

    اسلام آباد (مریم حسین سے ) نتھیا گلی عوام کے لیے بند۔ وزیراعظم عمران خان کو چھٹیاں منانے کے لیے کھول دیا گیا۔ حکومتی زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی عید کی چھٹیاں خاتون اول کے ساتھ مری کے اس خوبصورت مقام پر گزار رہے ہیں۔ خاندان کے دیگر افراد بھی ساتھ ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے مری نتھیا گلی اور شمالی علاقوں کو عام لوگوں کے لیے یہ کہہ کر بند کر دیا گیا تھا کہ کورونا کسیز میں شدت آنے کے بعد عوام کو گھروں میں رکھنے کے لیے ضروری تھا کہ ان علاقوں کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے جائیں۔ شہروں…

    مزید پڑھیں
  • متفرق

    ویکسین لگوا لی ہے تو اب ماسک اتار دیں، نیویارک ٹائمز کی امریکیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد (مریم حسین سے )امریکیوں کے لیے بڑی خوش خبری کہ فیڈرل حکومت نے اب یہ نئی ایڈوائس جاری کی ہے کہ اگر آپ ویکسین لگوا چکے ہیں تو پھر آپ کو مزید نہ ماسک پہننے کی ضرورت ہے اور نہ ہی سوشل ڈسٹینس (سماجی فاصلہ) رکھنے کی ضرورت ہے۔ اب آپ دوبارہ سے اپنی نارمل زندگی گزار سکتے ہیں جیسے آپ کورونا وائرس سے پہلے گزار رہے تھے۔ امریکیوں کے لیے یہ خبر خوشگوار حیرت بن کر آئی ہے کیونکہ ابھی بھی امریکن کو کہا جارہا تھا کہ وہ ماسک کے بغیر باہر نہ نکلیں چاہے انہوں نے ویکسین لگوا بھی لی ہے اور سماجی فاصلہ…

    مزید پڑھیں
  • ایکسکلوسو

    شوکت ترین کا کابینہ اجلاس میں سیاستدانوں، بیوروکریٹس کو اہم عہدے دینے سے انکار

    اسلام آباد ( مریم حسین) نئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کابینہ اجلاس میں سیاستدانوں اور بیوروکریٹس پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں سرکاری اداروں کے بورڈ میں تعنیات کرنے سے انکار کردیا۔اس خبر کا انکشاف جی ٹی وی کے پروگرام “مدمقابل” میں اینکر اور رپورٹر رئوف کلاسرا نے کیا۔ کابینہ کے چار اپریل اجلاس جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی ، تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے مشیر خزانہ نےسیاستدان اور بیوروکریٹس کی ساکھ پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا انہیں بورڈز میں اہم عہدے نہیں دیے جاسکتے۔زرائع کا کہنا تھا کابینہ اجلاس میں شوکت ترین اور وزیروں کی دھواں دھار بحث ہوئی…

    مزید پڑھیں
  • تازہ ترین

    عید پر ملازمین کو چھ چھٹیاں دے کر بڑی غلطی کی: حکومت پچھتانے لگی۔

    اسلام آباد ( مریم حسین) وفاقی حکومت عید پر لمبی چھٹیاں دے کر پچھتانے لگی—چھ چھٹیاں دے کر ہم نے غلطی کی۔ وفاقی حکومت کا بڑا اعتراف سامنے آگیا۔اس خبر کا انکشاف جی ٹی وی میں اینکر اور صحافی رئوف کلاسرا نے اپنے پروگرام “مدمقابل” میں کیا۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کابینہ کے پچھلے ہفتے چار اپریل کے اجلاس میں وزیروں نے سرکاری ملازمین اور دیگر کو دی گئی چھ چھٹیوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے۔ زرائع کے مطابق یہ بڑا اعتراض مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے اجلاس میں کیا۔ ان کے اعتراض کے بعد کابینہ کا چھٹیاں چھ دن کی بجائے تین دن کرنے…

    مزید پڑھیں
  • انتخابکابینہ اجلاس میں آئل اسکینڈل انکوائری پر کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    کابینہ اجلاس میں آئل اسکینڈل انکوائری پر کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    کابینہ کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیروں کا کہنا تھا کہ آئل کمپنیوں کے فراڈ اور لوٹ مار میں شامل جن سرکاری افسران اور دیگر کے نام انکوائری رپورٹ میں شامل ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ معروف صحافی اور اینکر رؤف کلاسرا نے اپنے ٹی وی پروگرام “مقابل پبلک کے ساتھ “ میں کابینہ اجلاس کی اندرونی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں آئل اسکینڈل انکوائری پر خوب بحث ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ پہلے ایک کمیٹی اس رپورٹ کا جائزہ لے کیونکہ ایف آئی اے…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    سیکرٹری کابینہ کی مخالفت مگر وزیراعظم نے ائیرلائن سیال کو کروڑوں کا فائدہ پہنچا دیا

    سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا کی سخت مخالفت اور اعتراضات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ائیرلائن سیال کو کرڑوں روپے کا فائدہ دے دیا۔ کابینہ ذرائع کے مطابق کابینہ کے ایک پچھلے اجلاس میں سول ایوی ایشن ڈویژن نے ایک سمری پیش کی تھی جس میں ائیرسیال کو مالی فوائد دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی توجہ اس جانب دلوائی کہ سول ایوی ایشن نے سمری میں کابینہ ارکان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمری کا عنوان ہی گمراہ کن ہے تاکہ کابینہ ارکان سے مرضی کا فیصلہ کرایا…

    مزید پڑھیں
  • پاکستانبھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری، پاک فوج ہائی الرٹ

    بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری، پاک فوج ہائی الرٹ

    بھارت ایک بار پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کیلئےسرگرم ہو گیا ہے، اپنے اندرونی مسائل سے عالمی میڈیا کی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں میں مصروف ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے پاک افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لداخ اور ڈوکلام میں چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت پر شدید اندورنی و بیرونی دباؤ ہے اور وہ کسی بھی لمحے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے کسانوں کےاحتجاج سے مودی حکومت شدید دباؤ میں ہے…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب'نوازشریف ایک نہیں بلکہ تین شخصیات کا استعفیٰ چاہتے ہیں'

    ‘نوازشریف ایک نہیں بلکہ تین شخصیات کا استعفیٰ چاہتے ہیں’

    سینئر صحافی طاہر ملک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں نواز شریف 3 شخصیات کے استعفوں کا مطالبہ کریں گے، ان میں وزیراعظم عمران خان، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ جی این این کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جانتی ہیں کہ جلسے میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے تین شخصیات کے استعفوں پر زور ہو گا۔ طاہر ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف اراکین اسمبلی کے استعفوں کے ساتھ ساتھ سندھ اسمبلی…

    مزید پڑھیں
  • انتخابمریم نواز نے پی ڈی ایم کے 8 دسمبر کے جلسے میں بڑے فیصلوں کا عندیہ دے دیا

    مریم نواز نے پی ڈی ایم کے 8 دسمبر کے جلسے میں بڑے فیصلوں کا عندیہ دے دیا

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت لاہور کے جلسے سے خوف زدہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ونگ کی ذمہ داری جب انہیں سونپی گئی تو اس وقت یہ محدود تھا لیکن آج پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک مضبوط نیٹ ورک کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ ملک میں آج جو ہو رہا ہے وہ کیوں ہو رہا ہے اور کون کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ہمارے سروں پر مسلط…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    ‏سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی اسپتال داخل، حالت تشویشناک

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ معروف ماہرامراض قلب ڈاکٹر اظہر کیانی نے خیبرنیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏میرظفراللہ جمالی کو پرسوں ہمارے چک شہزاد پرائیویٹ اسپتال لایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میرظفراللہ جمالی کی سانس اوردل بند ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ بھی لے لیا گیا ہے جس کے نتائج کا انتظار ہے۔

    مزید پڑھیں
Back to top button
مریم حسین is highly popular post having 2 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site