مجاہد حسین خٹک

  • انتخابPhoto of اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں امن معاہدہ طے پا گیا، باہمی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

    اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں امن معاہدہ طے پا گیا، باہمی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

    امریکہ کی مدد سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک تعلقات معمول پر لانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ فلسطینیوں نے اس معاہدے کو پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دے دیا ہے۔ اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ہے، اسرائیل نے مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں کو اپنے ملک کا حصہ نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد یو اے ای پہلا خلیجی ملک اور مصر، اردن کے بعد تیسرا عربی ملک بن گیا ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of کوریا کے سائنسدانوں نے انسانی خلیوں کی عمر بڑھانے والے اینزائم کا پتا چلا لیا

    کوریا کے سائنسدانوں نے انسانی خلیوں کی عمر بڑھانے والے اینزائم کا پتا چلا لیا

    انسان ہزاروں برس سے اپنی عمر بڑھانے اور موت کو دور رکھنے کی خواہش دل میں پال رہا ہے، جدید دور میں پہلی بار اس حوالے سے کئی راز افشا ہو رہے ہیں۔ سائنسدان انسان کی عمر میں غیرمعمولی اضافہ کرنے کے لیے مسلسل ریسرچ میں مصروف ہیں، اس تحقیق کے نتیجے میں ‘اے ایم پی کے’ نامی اینزائم سامنے آیا ہے جسے ماہرین ‘جادوئی گولی کی پروٹین’ کا نام دیتے ہیں۔ یہ اینزائم انسانی صحت کے بے شمار مثبت پہلوؤں کا ذمہ دار ہے جن میں دل کی مضبوطی سے لے کر عمر میں اضافہ شامل ہیں۔ ورزش یا خوراک کی کمی جیسی وجوہات کی بنا پر…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of بچپن کے کھلونے اور مریخ کا سفر

    بچپن کے کھلونے اور مریخ کا سفر

    میں اس وقت بچہ تھا اور اسکول میں پڑھ رہا تھا جب میرے بھائی نے بیرون ملک سے ایک خوبصورت ریڈیو بھیجا۔ یہ ایک بندر کی شکل کا چھوٹا سا ریڈیو تھا جس کے کان بٹنوں کا کام کرتے تھے۔ میں اسے دیکھتے ہی مسحور ہو گیا اور اس انوکھے پرزے کو سینے سے لگائے پورے گھر میں گھومنے لگا۔ اس وقت روایتی شکل کے ریڈیو گھروں میں ہوا کرتے تھے، پہلی بار ایک مختلف چیز دیکھی تھی جس کی وجہ سے میری خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔ میں بیتابی سے منتظر تھا کہ کوئی سیل لے آئے اور پھر یہ ننھا منا سا کھلونا اپنی دلکش آوازوں…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of 2200 سال قبل چین میں دہری شہریت کا مسئلہ

    2200 سال قبل چین میں دہری شہریت کا مسئلہ

    یہ آج سے کوئی 2200 برس پہلے کی بات ہے جب چین 7 ریاستوں میں بٹ چکا تھا اور یہ تمام ریاستیں 200 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہی تھیں۔ اتنی طویل خانہ جنگی نے اس وسیع ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا تھا۔ ان میں سے ایک ریاست چن تھی جس کے بادشاہ کی موت پر اس کے 13 سالہ شہزادے کو تخت پر بٹھایا گیا، اس ناتجربہ کار شہزادے کو 9 سال محلاتی سازشوں کا سامنا کرنا پڑا اور 22 سال کی عمر میں جا کر اس نے اپنی سازشی ماں، اس کے عاشق اور دربار کے سب سے طاقتور وزیر…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of رواں برس حج کا خطبہ شیخ عبداللہ المنیع دیں گے

    رواں برس حج کا خطبہ شیخ عبداللہ المنیع دیں گے

    شیخ عبداللہ بن سلیمانیہ المنیع اس سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ دیں گے، وہ کونسل آف سینئیر سکالرز کے رکن اور ایوان شاہی میں مشیر ہیں۔ مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلیمان نے اس کی منظوری دی ہے۔ یاد رہے کہ عرفات کے روز کا یہ خطبہ مسلمانوں کے دلوں میں بڑا مقام رکھتا ہے اس لیے سعودی عرب کی حکومت نے اس کے ترجمے کا خصوصی دھیان رکھ رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے دونوں مساجد کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل پریذیڈنسی کے رہنما شیخ عبدالرحمان ال سدیس نے…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of کیا کورونا وائرس اپنی ہیئت تبدیل کر کے دنیا میں وبا پھیلا رہا ہے؟

    کیا کورونا وائرس اپنی ہیئت تبدیل کر کے دنیا میں وبا پھیلا رہا ہے؟

    اس وقت جو کورونا وائرس دنیا میں تباہی پھیلا رہا ہے وہ اس سے بہت مختلف ہے جس کا آغاز چین سے ہوا تھا، یہ مسلسل اپنی ہیئت تبدیل کر رہا ہے اور اب تک سائنسدان اس کی ہزاروں تبدیلیوں سے آگاہ ہو چکے ہیں تاہم ان جینیاتی تبدیلیوں میں سے ایک سب سے منفرد ہے۔ سائنسدانوں کے سامنے اصل سوال یہ ہے کہ کیا یہ تبدیلیاں وائرس کو مزید پھیلنے والا اور زیادہ خطرناک بنا رہی ہیں اور کیا مستقبل میں تیار ہونے والی ویکسین کی کامیابی بھی خطرے میں ہے؟ اس حوالے سے ایک اہم بات یہ ہے کہ چونکہ انسانی جسم اس وائرس کے خلاف…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of اوبامہ، بائیڈن، گیٹس، ایلان مسک سمیت اہم شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک

    اوبامہ، بائیڈن، گیٹس، ایلان مسک سمیت اہم شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک

    سیاست، انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی بڑی شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک ہو گئے ہیں۔ان شخصیات میں بارک اوبامہ، جیف بیزوس، بل گیٹس، ایلان مسک، جوزف بائیڈن جونیئر اور دیگر کئی اہم شخصیات شامل ہیں۔ ان تمام افراد کے اکاؤنٹس سے کرپٹوکرنسی کے متعلق میسج سامنے آ رہے ہیں جن میں لوگوں کو ایک مخصوص اکاؤنٹ میں بٹ کوائن بھیجنے کی صورت میں اسے دگنا کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ جن دیگر اہم شخصیات کے اکاونٹ ہیک کیے گئے ہیں ان میں وارن بفیٹ، ریپر کانیے ویسٹ اور نیویارک کےسابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔  اطلاعات کے مطابق اب تک 300 افراد اس فراڈ کا شکار…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of عالمی آبادی میں کمی کے باعث اہم سیاسی و معاشی تبدیلیوں کی پیش گوئی

    عالمی آبادی میں کمی کے باعث اہم سیاسی و معاشی تبدیلیوں کی پیش گوئی

    گزشتہ برس اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی تھی کہ 2100 تک دنیا کی آبادی موجودہ 7 ارب 80 کروڑ سے بڑھ کر 10 ارب 90 کروڑ ہو جائے گی۔ لیکن ایک حالیہ تحقیق میں اس پیشگوئی کو چیلنج کرتے ہوئے اس کے اہم معاشی اور سیاسی نتائج کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق دنیا کی آبادی 2064 تک 9 ارب 70 کروڑ تک پہنچ جائے گی مگر پھر اس میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور یہ 2100 میں 8 ارب 80 کروڑ تک رہ جائے گی۔ دی لانسٹ جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریلوے منصوبے سے نکال دیا

    ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریلوے منصوبے سے نکال دیا

    ایران نے فنڈز میں تاخیر کے باعث بھارت کو چاہ بہار ریلوے منصوبے سے الگ کر دیا ہے اور اپنے ذرائع سے اسے مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس منصوبے پر 4 سال پہلے دونوں ممالک نے دستخط کیے تھے، یہ ریلوے لائن چاہ بہار بندرگاہ سے زاہدان تک تعمیر کی جانی تھی اور اس کے لیے بھارت نے رقم فراہم کرنی تھی۔ ایران کے ٹرانسپورٹ اینڈ اربن ڈیویلمنٹ منسٹر محمد اسلامی نے اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا جسے دوسرے مرحلے میں زاہدان سے افغانستان تک مکمل ہونا تھا۔ یہ ریلوے لائن مارچ 2022 میں مکمل ہونی تھی تاہم اب ایران…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of کرہ ارض کے باسیوں کی مریخ پر قبضے کی کوششوں کا اہم ترین مرحلہ آن پہنچا

    کرہ ارض کے باسیوں کی مریخ پر قبضے کی کوششوں کا اہم ترین مرحلہ آن پہنچا

    اس ماہ امریکہ، چین اور متحدہ عرب امارات اپنے اپنے خلائی جہاز مریخ کی جانب روانہ کر رہے ہیں جن پر انسانوں کی جگہ روبوٹ ہوں گے اور جو نہ صرف مریخ پر زندگی کی تلاش کریں گے بلکہ مستقبل قریب میں اس سرخ سیارے پر قدم رکھنے والے انسانوں کے لیے جگہ بھی تلاش کریں گے۔ امریکہ کا 6 پہیوں والا روور ایک کار کی جسامت رکھتا ہے، اس کا کام وہاں کی چٹانوں کے نمونے حاصل کر کے واپس زمین پر لوٹنا ہے، ان نمونوں کا تجزیہ کر کے مریخ کی سرزمین کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان تینوں ممالک کے خلائی جہاز 40…

    مزید پڑھیں
Back to top button
Close

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site
مجاہد حسین خٹک is highly popular post having 2 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB