نصر خان

  • انتخابوزیراعظم کا خفیہ واٹس ایپ گروپ، مقصد کیا ہے، کون سی شخصیات شامل ہیں؟

    وزیراعظم کا خفیہ واٹس ایپ گروپ، مقصد کیا ہے، کون سی شخصیات شامل ہیں؟

    وزیراعظم عمران خان نے ایک خفیہ واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ حکومتی معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔ یہ بات ڈان اخبار کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی، رپورٹ کے مطابق پارٹی کے قابل بھروسہ افراد کو غیررسمی طور پر حکومت کا بیانیہ پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا حکومت یا پرٹی کا ترجمان ہونے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس گروپ میں وزیراعظم کے ساتھ روزانہ بریفنگ سیشن ہوتے ہیں، وزیراعظم مختلف ترجمانوں کو ان کی کارکردگی پر رائے دیتے ہیں اور کھل کر تنقید یا تعریف کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسی گروپ…

    مزید پڑھیں
  • انتخابمائیکروسافٹ کی جانب سے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اگست کے دوران خطرناک کمپیوٹر پروگراموں کی وجہ سے یومیہ 10 ہزار کمپیوٹرز خراب ہوئے۔ ان پروگراموں میں سرفہرست ‘Adrozek’ نامی پروگرام ہے۔ امریکن میگزین 'بی سی' میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے مطابق یہ پروگرام مئی میں پھیلنا شروع ہوا تھا اور اگست کے دوران اس کی تباہ کاریاں عروج پر تھیں۔ اس پروگرام کا تعلق وائرس کی کیٹگری مال ویئر سے ہے۔ یہ پروگرام صارف کے کمپیوٹر میں موجود فائلیں کرپٹ کر سکتا ہے جبکہ صارف کا ڈیٹا بھی اس کے ذریعے سے چرایا جاسکتا ہے۔ براؤزنگ کے کام کو صارف کے لیے غیر فعال کر سکتا ہے اور دوسری کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات مثلاؑ صارف کے پاسورڈ، میسیجز، بینکنگ کی تفصیلات حاصل کر سکتا ہے۔ یہ وائرس جب کسی فائل پر حملہ آور ہوتا ہے تو اسے بیکار کر دیتا ہے، براؤزنگ کے کام کو غیر فعال کردیتا ہے، اسی طرح ڈیٹا چرا کر کسی کو کام کرنے کا اختیار دے دیتا ہے اور براؤزر کے ہوم پیج کو معطل کر دیتا ہے۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس پروگرام سے بچنے کے لیے صارفین اپنی ڈیوائسز میں اینٹی وائرس یا دوسرے معروف دفاعی پروگرامز انسٹال کریں۔ مزید یہ کہ انٹرنیٹ سے غیرمعروف پروگرام ڈاؤنلوڈ کرنے سے گریز کریں۔ کمپنی نے مزید کہا کہ کمپیوٹر میں موجود انسٹال کیے ہوئے پروگرامز کو سسٹم سے ختم کر کے دوبارہ انسٹال کرنے سے بھی مال وئیر سے بچا جا سکتا ہے۔

    یومیہ 10 ہزار کمپیوٹر خراب کرنے والا سافٹ ویئر، مائیکروسافٹ نے خبردار کر دیا

    مائیکروسافٹ کی جانب سے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اگست کے دوران خطرناک کمپیوٹر پروگراموں کی وجہ سے یومیہ 10 ہزار کمپیوٹرز خراب ہوئے۔ ان پروگراموں میں سرفہرست ‘Adrozek’ نامی پروگرام ہے۔ امریکن میگزین ‘بی سی’ میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے مطابق یہ پروگرام مئی میں پھیلنا شروع ہوا تھا اور اگست کے دوران اس کی تباہ کاریاں عروج پر تھیں۔ اس پروگرام کا تعلق وائرس کی کیٹگری مال ویئر سے ہے۔ یہ پروگرام صارف کے کمپیوٹر میں موجود فائلیں کرپٹ کر سکتا ہے جبکہ صارف کا ڈیٹا بھی اس کے ذریعے سے چرایا جاسکتا ہے۔ براؤزنگ کے کام کو صارف کے لیے غیر…

    مزید پڑھیں
  • انتخابایل این جی کی خریداری میں تاخیر، جنوری کے لیے مہنگی ترین بولی کا انکشاف

    ایل این جی کی خریداری میں تاخیر، جنوری کے لیے مہنگی ترین بولی کا انکشاف

    پاکستان میں قدرتی گیس (ایل این جی) کی جنوری میں درآمد کیلئے ہنگامی بولی کے ذریعے ریکارڈ مہنگی قیمتیں لگائی گئی ہیں۔ 8 جنوری سے 18 جنوری کے درمیان ایل این جی بحری جہازوں کے نہ آنے کے خلا کو پر کرنے کی کوششوں میں حکومت نے خریداری کے قواعد کی ہنگامی شقوں کے مطابق عمل کیا تاکہ پاکستان کو ایل این جی کی دوسری بولی کی اجازت مل جائے۔ پیشکشوں کے جواب میں دو بولی دہندگان نے 8 سے 9 جنوری کیلئے اپنی دو بولیاں جمع کرائی ہیں جس میں ڈی ایکس ٹی کموڈیٹیز کی جانب سے 28۔15 فی برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو)…

    مزید پڑھیں
  • تازہ ترین

    جاپان کے ‘ٹوئٹر قاتل’ کو سزائے موت سنا دی گئی

    جاپان میں ‘ٹوئٹر قاتل’ کے نام سے معروف30  سالہ تاکا ہیرو شیرایشی کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔ تاکا ہیرو شیرایشی نے نو لوگوں کے ساتھ آن لائن دوستی کر کے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ 2017 میں تاکاھیرو شیرایشی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایسے لوگوں کو دوستی کی پیشکش کی جاتی تھی جنہیں خودکشی کے خیالات آتے رہتے تھے۔ مجرم کی جانب سے اعتراف کیا گیا تھا کہ تین مہینوں کے دوران اس نے 9 لوگوں کو پہلے گلا گھونٹ کر مارا اور پھر ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے تھے۔ قتل ہونے والے افراد…

    مزید پڑھیں
  • انتخابپولیس نے بابراعظم پر خاتون کے الزامات جھوٹے قرار دے دیے

    عدالت میں بابراعظم پر خاتون کے الزامات جھوٹے قرار

    پولیس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لگائے گئے خاتون کے الزامات جھوٹے قرار دے دیے ہیں۔ خاتون کے الزامات کی تفتیش کرنے والے پولیس افسسر نے سیشن کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بابر اعظم پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 2017 میں خاتون کا موقف سنا تھا اور اندراج مقدمہ کی درخواست داخل دفتر کر دی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون بابراعظم کے خلاف ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہی ہیں، عدالت نے درخواست کو قانون کی روشنی میں نمٹانےکاحکم دے دیا ۔ بابر اعظم پر الزامات…

    مزید پڑھیں
  • تازہ ترینایمیزون کے جنگلات میں 12 ہزار سال پرانی پینٹنگز دریافت

    ایمیزون کے جنگلات میں 12 ہزار سال پرانی پینٹنگز دریافت

    محققین نے ایمیزون کے جنگلات میں ہزاروں ایسی چٹانی پینٹنگز دریافت کی ہیں جن پر برفانی دور کی بڑی مخلوقات کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ برطانوی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے محققین کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ پینٹنگز تقریباً 11 ہزار8 سو سال سے 12 ہزار 6 سو سال قبل بنائی گئی ہیں۔ ان پینٹنگز کو تین مختلف پتھریلی چٹانوں پر بنایا گیا ہے جن میں سے سب سے بڑی سطح پر ہزاروں پکٹوگرافس شامل ہیں۔ یہ چٹانی آرٹ جدید دور کولمبیا کے علاقے سیرانیا لا لنڈوسہ میں دریافت کی گئی ہیں جن کو دیکھ کر اس علاقے کے ابتدائی…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    محمود اچکزئی کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کر دینی چاہیے، فواد چودھری

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ جس طرح محسن داوڑ کے بلوچستان میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی اسی طرح محمود خان اچکزئی کو بھی پنجاب میں داخل ہونے سے روک دینا چاہئے، اگر ان سے کسی نے بدتمیزی کر دی تو مسئلہ ہوگا، بہتر ہے کہ اس پر قانونی اقدام ہو۔  معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے  پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی ایم) کو کہا کہ انہیں اپنی ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیئے، حکومت اور عمران خان کہیں نہیں جا رہے اور نہ ہی اپوزیشن انہیں گھر بھیج سکتی ہے۔…

    مزید پڑھیں
  • انتخابمارچ میں اپوزیشن اور حکومت کے کتنے سینیٹ اراکین ریٹائر ہو رہے ہیں؟

    مارچ میں اپوزیشن اور حکومت کے کتنے سینیٹ اراکین ریٹائر ہو رہے ہیں؟

    11 مارچ 2021 کو اپوزیشن کے 65 فیصد سے زائد اراکین سینیٹ اپنی 6 سالہ مدت پوری کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ سینیٹ میں اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ سال مارچ میں موجودہ 103 اراکین سینیٹ میں سے 52 اراکین ریٹائر ہو رہے ہیں، جس میں 34 اراکین کا تعلق اپوزیشن جماعتوں جبکہ 18 حکومتی بینچوں سے ہیں۔ یاد رہے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارٹیوں کی پوزیشن سینیٹ میں الیکٹورل کالج تشکیل دیتی ہیں، تاہم اپوزیشن جماعتیں جو حکومت مخالف مہم میں اسمبلیوں سے بڑی تعداد میں استعفے دینے کی دھمکی دے رہیں ہیں، اگر اسمبلیوں سے استعفے نہیں بھی دیتیں تب…

    مزید پڑھیں
  • انتخابنائجیریا میں اسکول پر حملہ، 400 سے زائد بچے لاپتہ

    نائجیریا میں اسکول پر حملہ، 400 سے زائد بچے لاپتہ

    نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کتسینا میں واقع اسکول پر مسلح گروہ نے حملہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے بعد 400 سے زائد طلبہ لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے اغوا ہونے کا خدشہ ہے۔ والدین اور اسکول کے ایک ملازم نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو آگاہ کیا کہ اسکول کے 800 میں سے تقریباؑ آدھے طلبہ لاپتہ تھے۔ حملہ نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری کی آبائی ریاست میں پیش آیا ہے۔ حکام کا کہنا کے کہ پولیس، فوج اور نائجیرین فضائیہ کی جانب سے لاپتہ ہونے والے طلبہ کی تعداد جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر…

    مزید پڑھیں
  • انتخابپی ڈی ایم نے جلسے کیلئے مینار پاکستان گراؤنڈ میں سٹیج سجا لیا

    پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، کس رہنما نے کیا کہا؟

    اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ جاری ہے اور قائدین خطاب کر رہے ہیں۔ جلسہ گاہ پہننچے سے قبل پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے صدر سردار اختر مینگل اور عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے گھر پہنچے جہاں انہیں ظہرانہ دیا گیا۔ بلاول بھٹو کا خطاب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ ڈائیلاگ کا وقت گزر چکا ہے، اب اسلام آباد کی…

    مزید پڑھیں
Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site