رانا اشرف

  • انتخابحکومت کا سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا سینیٹ الیکشن مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آرٹیکل 186 کے تحت سینیٹ الیکشن کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے تجویز لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے اس قسم کا اقدام نہیں کیا۔ طے کر لیا ہے کہ اس بار سینیٹ الیکشن میں خریدو فروخت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پر ایم پی ایز کو نکالا ہے۔ چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    مذاکرات کا وقت ختم، اب لانگ مارچ ہوگا، مریم نواز

    اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور میں جلسہ جاری ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جس جعلی تبدیلی کی شروعات 2011 میں مینار پاکستان سے ہوئی تھی، اسی مینار پاکستان نے جعلی تبدیلی کو آج دفن کر دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے، اب لانگ مارچ ہو گا، ہم اس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت سے بات نہیں کر سکتے جسے ایک ریٹائرڈ کرنل چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2011 میں یہاں جلسہ…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابراعظم کا دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ سیریز سے آؤٹ ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ قریبی ہسپتال میں کرائے گئے ایکسرے میں تشخیص ہوئی کہ بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا ہے۔ بابر اعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس…

    مزید پڑھیں
  • انٹرٹینمنٹبھارتی اداکارہ آریا بینرجی کی پراسرار موت، گھر پر مردہ پائی گئیں

    بھارتی اداکارہ آریا بینرجی کی پراسرار موت، گھر پر مردہ پائی گئیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ آریا بینرجی پراسرار طور پر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق آریا بینرجی کی نوکرانی نے گھر کی گھنٹی بجائی اور فون پر بھی کالز کیں مگر جواب نہ آیا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے آ کر گھر کا دروازہ توڑا تو بیڈروم میں 33 سالہ بھارتی اداکارہ کی لاش ملی، بستر کے ساتھ شراب کی متعدد بوتلیں بھی ملی ہیں۔ نوکرانی کے مطابق آریا اپنے گھر میں پالتو کتے کے ساتھ رہتی تھیں اور لوگوں سے بہت کم رابطہ رکھتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی ناک سے…

    مزید پڑھیں
  • انتخابپی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، لیگی رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا امکان

    پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، لیگی رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا امکان

    اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے کے متعلق حکومت نے اپنی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، پولیس کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سگنل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس آج رات لیگی رہنماؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر سکتی ہے، حراست میں لیے جانے والے افراد کی مکمل فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبائی انٹیلی جنس…

    مزید پڑھیں
  • انٹرٹینمنٹمعروف بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

    معروف بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

    بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو دل کا دورہ پڑانے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی فوری طور پر انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریمو ڈی سوزا کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 46 سالہ کوریوگرافر کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ پریس آف انڈیا کے مطابق ریمو ڈی سوزا کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی حالت قدرے بہتر ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں انڈر آبزرویشن رکھا ہوا ہے۔ بھارت کے معروف ڈانسر دھرمیش یلاندے نے…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    بھورے ریچھوں کی اردن منتقلی میں تاخیر پر عدالت برہم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریچھوں کو اردن منتقل کرنے کے احکامات پر وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی، جس کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی نے کی۔ عدالتی نوٹس پر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے وزارت موسمیاتی تبدیلی پر اعتماد کر کے دو ریچھوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ سماعت کے موقع پرعدالت نے کہا کہ کل عدالت میں سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور چئیرپرسن وائلد لائف کا طرز عمل مناسب نہیں تھا۔…

    مزید پڑھیں
  • انتخاباقتدار ملنے پر پی ڈی ایم باری باری تین وزیراعظم لائے گی، نبیل گبول کا انکشاف

    اقتدار ملنے پر پی ڈی ایم باری باری تین وزیراعظم لائے گی، نبیل گبول کا انکشاف

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب آپس میں نہیں لڑیں گی اور مل کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ بانٹیں گی۔۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ نوازشریف نے نئے وزیراعظم کے لیے 3 نام پیش کر دیے ہیں، ان میں مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) مل کر 10 سال حکومت کریں گے، اس دوران بلاول بھٹو، مریم نواز…

    مزید پڑھیں
  • انتخابلیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری

    لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری

    مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے میں تیزی آ گئی۔ عظمیٰ بخاری سمیت مزید کئی ارکان نے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرا دیئے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ارکان اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کے بعد لیگی ارکان کی جانب سے استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین، عنیزہ فاطمہ، عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ خان نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے ہیں۔ عنیزہ فاطمہ نے اپنے استعفے میں کہا کہ…

    مزید پڑھیں
  • انتخاباستعفے فضل الرحمان کے پاس جمع کرا دیں، نواز شریف کی پی ڈی ایم اجلاس میں تجویز

    استعفے فضل الرحمان کے پاس جمع کرا دیں، نواز شریف کی پی ڈی ایم اجلاس میں تجویز

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جاری اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے تجویز پیش کی ہے کہ تمام جماعتیں اپنے ارکان اسمبلی کے استعفے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے کر دیں۔ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہیں ان کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور دیگر جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شامل ہیں۔ اجلاس میں مختلف تجاویز سامنے آ رہی ہیں جن میں اسمبلیوں سے استعفوں کے ساتھ…

    مزید پڑھیں
Back to top button
رانا اشرف is highly popular post having 1 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site