-
انتخاب
سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤں کی 460 ارب کی ادائیگی میں 3 سال کی مہلت کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کے لیے 3 سال کی مہلت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ نے کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے کاروبار ختم ہو کر رہ گئے ہیں، اکنامک رپورٹ کے مطابق لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ آپ دوسرے کاروباروں کو چھوڑیں اور اپنا بتائیں کہ بحریہ…
مزید پڑھیں -
پاکستان
ذہنی مریضوں کی سزائے موت، عدالت نے ماہر نفسیات سے معاونت طلب کر لی
جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ذہنی مریضوں کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلوں پر کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت نے ماہر نفسیات سے ملزمان کی ذہنی حالت کے تعین کے لیے معاونت طلب کر لی۔ عدالت نے کہا کہ ماہر نفسیات عدالت کو بتائیں کہ ذہنی امراض کے شکار ملزمان کو سزائے موت کیوں نہیں دی جا سکتی، اس معاملے میں عدالت نے وکلا سے تحریری معروضات طلب کر لیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اگر میڈیکل بورڈ یہ کہہ دے کہ ان کو سزائے موت نہیں ہو سکتی تو ملزمان کو جیل…
مزید پڑھیں -
انتخاب
بنیادی حقوق کے معاملے میں حکومت کو ٹانگ نہیں اڑانے دیں گے، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بنیادی حقوق کے معاملے میں حکومت کو ٹانگ نہیں اڑانے دیں گے۔ سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز پر کرشنگ پابندی کے خلاف دائر تمام درخواستیں خارج کردیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ایک جانب سے کرشنگ کی اجازت دے دی گئی تو پوری مارگلہ ہلز کرش کر دی جائے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا کرشرز چاہتے ہیں کہ نیشنل پارک ختم ہوجائے، عوام کے جینے کے حق کو ڈسٹرب نہیں کیا جا سکتا، مارگلہ ہلز کو…
مزید پڑھیں -
انتخاب
جسٹس عیسیٰ کیس میں بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کے متعلق فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس میں بینچ کی تشکیل پر اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 6 رکنی بینچ نے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی۔ یاد رہے جسٹس فائز عیسیٰ اور دیگر درخواست گزاروں نے 6 رکنی بینچ کی تشکیل پر اعتراض کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ دینے والا 10 رکنی بینچ ہی کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی کی علالت کے باعث عدالت نے تحریری دلائل طلب کر لیے۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس…
مزید پڑھیں -
پاکستان
ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون کی وفات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ڈاکٹرز کے خلاف شکایات سننے والی ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی فعال نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار سجاد ملک کی جانب سے عمر گیلانی ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجی ہسپتال کی غفلت سے ماں کے فوت ہونے پر بیٹے کی شکایت کا ازالہ نہ ہوا، نجی ہسپتال اور ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی درخواست دی لیکن اتھارٹی ہی فعال نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی فعال کرنے کا حکم دے۔ بیٹے نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ میری ماں نجی…
مزید پڑھیں -
انتخاب
جعلی اکاؤنٹس کیس، ملزموں کی عدم گرفتاری پر چیئرمین نیب سے جواب طلب
سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ڈاکٹر ڈنشا اور جمیل بلوچ کی ضمانت کی درخواستوں پر چیئرمین نیب سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر جواب طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال نے کی۔ اس موقع پر عدالت نے کہا کہ نیب وضاحت کرے کہ ملزمان کی گرفتاری میں تفریق کیوں کی جاتی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایک ہی ریفرنس میں کچھ ملزمان کو پکڑنے اور کچھ کو نہ پکڑنے کی کیا منطق ہے۔ اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کیس اتھارٹی سے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ کرتے ہیں۔…
مزید پڑھیں -
انتخاب
حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا نیب کو نوٹس جاری
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ ملزم سے منسوب اکاؤنٹس کا جائزہ لیا تو مشکل ہو جائے گی، بہتر ہے کہ عدالت سے میرٹ پر آبزرویشن نہ لیں۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ میرٹ پر ضمانت نہ مانگیں، یہ پہاڑ سر کرنے والی بات ہو گی۔ عدالت نے سلمان شہباز اور دیگر ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی بھی کیا۔ عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں اب تک…
مزید پڑھیں -
انتخاب
فائز عیسیٰ کیس: سرینا عیسیٰ نے بینچ کی تشکیل پر سوال اٹھا دیا
پاکستان کی سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کی سماعت کے دوران ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے سوال اٹھایا کہ 7 رکنی بیچ کے فیصلے کو 6 رکنی بینچ کیسے کالعدم قرار دے سکتا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ میرے مقدمے کی سماعت کیلئے 10 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے۔ یاد رہے سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیاں کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران اہلیہ فائز عیسیٰ نے روسٹرم پر آنے کی اجازت چاہی، تو جسٹس عمر بندیال نے کہا کہ منیر ملک دلائل کا آغاز کر لیتے، جس پر بیگم سرینا…
مزید پڑھیں -
انتخاب
سپریم کورٹ نے افغان مہاجرین کا بڑا مسئلہ حل کر دیا
سپریم کورٹ نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو افغان مہاجرین کو بجلی کے میٹر فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ افغان مہاجرین کی طرف سے بجلی کے میٹر کی درخواستیں موصول ہونے پر فوری طور پر بجلی کے میٹر لگائے جائیں۔ اس موقع پر جسٹس قاضی امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر غیر ملکی قوانین کے تابع ہے اور قانون کے مطابق غیر ملکی سہولیات کے حقدرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بجلی فراہم کریں، ان کے بچے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یاد رہے 2017 میں بھی عدالت نے مہاجرین کے…
مزید پڑھیں -
انتخاب
میمو اسکینڈل کیس کی دوبارہ سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
میمو اسکینڈل کیس کی دوبارہ سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ سی آئی اے نے انتہائی ہوشیاری سے حسین حقانی کو تحفظ فراہم کیا جبکہ 9 رکنی لارجر بینچ نے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کی مرحومہ وکیل عاصمہ جہانگیر پس پردہ سازش سے ناواقف تھیں، مرحومہ وکیل اس حقیقت سے واقف تھیں کہ حسین حقانی نے مائک مولن کو مراسلہ لکھا۔ درخواست میں ایبٹ آباد آپریشن کے واقعات بیان کرتے ہوئے اسے ناکام…
مزید پڑھیں