سعدیہ اسلم

  • کالمPhoto of آن لائن کلاسز اور  منفی رویے

    آن لائن کلاسز اور منفی رویے

    پاکستان میں تعلیمی نظام ایک طویل عرصے سے  سست روی کا شکار ہے جسکے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں جنہوں نے تعلیم کے ساتھ سوتیلی ماں کی طرح رویہ رکھا۔ رہی سہی قصر 18ویں ترمیم نے پوری کر دی جس کے تحت وفاق نے تعلیم کا شعبہ صوبوں کے سپرد کر دیا حالانکہ تمام ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم وفاق کے زیر نگرانی ہوتی ہے۔ پاکستان میں جب تعلیم کے ساتھ ایسا سلوک دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے طالب علموں کی تعلیم…

    مزید پڑھیں
  • کالمPhoto of اوورلوڈنگ کے باعث بڑھتے حادثات

    اوورلوڈنگ کے باعث بڑھتے حادثات

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کے بڑھنے سے گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ہر چھوٹی بڑی شاہراہ ٹریفک کے رش سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہی بڑھتی ہوئی گاڑیاں حادثات میں اضافہ کا باعث ہیں۔ ٹریفک حادثات کی کئی وجوہات ہیں ان میں ایک وجہ اوورلوڈنگ سے ہونے والے حادثات ہیں۔ ان حادثات کا مختلف زاویوں سے تجزیہ کیا جائے تو  یہ بات سامنے آتی ہے کہ موٹرسائیکل حضرات اس دو پہیہ والی سواری کو چار پہیہ والی سمجھتے ہیں۔ دیہات ہوں یا شہر، موٹرسائیکل پر دو سے زائد افراد کا بیٹھنا معمول بن چکا ہے۔ بعض موٹرسائیکل حضرات کی جانب سے…

    مزید پڑھیں
  • کالمPhoto of حادثات سے تحفظ کے چند موثر اقدام

    حادثات سے تحفظ کے چند موثر اقدام

    پاکستان میں ٹریفک حادثات کی صورتحال خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے، نیشنل روڈ سیفٹی کے اندازے کے مطابق 2020 میں پاکستان میں سڑکوں پر ہونے والی اموات اور زخمی افراد 77 فیصد تک بڑھ جائیں گے جبکہ اگر حادثات کو روکنے کی کوئی حکمت عملی پیش نہ کی گئی تو پاکستان میں ان حادثات کی تعداد 2030 میں 200 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر محمد زمان قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ عمرانیات کے چیئرمین ہیں اور ایچ ای سی کی جانب سے سونپے گئے ‘روڈ سیفٹی پروجیکٹ ‘ کی نگرانی بھی کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 9…

    مزید پڑھیں
  • کالمPhoto of بچوں پر جبر

    بچوں پر جبر

    شہر میں نور (فرضی نام) کو آئے چھ ماہ بیت چکے تھے اور ان چھ ماہ میں اسے گھر والوں کی یاد شدت سے ستا رہی تھی۔ اسکی ماں اپنے شوہر کو فالج ہونے کے بعد مناسب کام تلاش کر کے شہر چھوڑ آئی تاکہ کچھ رقم سے گزر بسر ہو سکے، اب والدین سمیت باقی بہن بھائیوں کا بوجھ بھی اسی کے ناتواں کندھوں پر آ چکا تھا۔ آج کا دن معمول سے ہٹ کر تھا، صبح چار بجے کے قریب ہڑبڑاتی ہوئی یک دم تب اٹھی جب کام کرنے والی ملازمہ نے جھنجھوڑ کر اٹھایا، جسم میں موجود تھکاوٹ کی وجہ سے اٹھنے میں دقت محسوس…

    مزید پڑھیں
  • کالمPhoto of ٹریفک قوانین کے نفاذ میں مسائل

    ٹریفک قوانین کے نفاذ میں مسائل

    پاکستان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا کلچر عام ہوتا جا رہا ہے اور گاڑیوں سمیت موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والے اپنے بنائے گئے اصول و ضوابط کی پیروی کرتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان میں لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ دنیا میں ہمیشہ وہی قومیں کامیاب رہتی ہیں جو بنائے گئے اصول و ضوابط پر قائم رہ کر زندگی گزارتی ہیں۔ ہر روز زندگی کے معاملات نمٹانے کے لیے سڑکوں پر آئیں تو اسلام آباد جیسا شہر، جہاں ٹریفک کا نظام تاحال پاکستان کے دوسرے شہروں سے بہتر سمجھاجاتا ہے، وہاں بھی اکثر ڈرائیورز اور پیدل چلنے  والوں کی لاپروائی دیکھنے کے قابل…

    مزید پڑھیں
  • کالمPhoto of میڈیا میں جنسی نظریات کی عکاسی

    میڈیا میں جنسی نظریات کی عکاسی

    جنس سے متعلقہ نظریات میں تبدیلی کا آغاز 1970ء کی دہائی سے شروع ہوا۔ سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان میں جنسی نظریات کی تعریف کیا ہے، اسے کیسے سمجھا اور نبھایا جاتا ہے۔ جنسی نظریات وہ نظریات ہیں جو معاشرے کی جانب سے مرد و عورت کے لیے مخصوص کر دیئے جاتے ہیں، کردار، حقوق و فرائض ان نظریات میں شمار ہوتے ہیں اور اسے روایتی جنسی نظریات بھی کہا جاتا ہے۔ روایتی معاشرہ میں عورت کا ادا کیا جانے والا کردار رسم و رواج، روایات اور اقدار سے متاثر ہوا ہے۔ یہ سمجھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ عورت کا کام گھر…

    مزید پڑھیں
Back to top button
Close

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site