سعدیہ کیانی

  • پاکستانPhoto of ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

    ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

    ایف آئی اے نے کراچی میں منی لانڈرنگ میں ملوث ایک اور بہت بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ ایف آئی اے نے کراچی میں شہید ملت روڈ پر ایک رہائشی عمارت پر چھاپا مارا جہاں منی لانڈرنگ کا ایک بڑا نیٹ ورک فعال تھا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق یہ چھاپہ ایک گرفتار ملزم عبدالجبار میمن کی نشاندہی پر مارا گیا، اس کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ دوران کارروائی ایسی دستاویزات بھی ملیں جو مختلف گھروں اور گاڑیوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس کارروائی سے…

    مزید پڑھیں
  • پاکستانPhoto of اسلام آباد میں مبینہ ڈکیت کی فائرنگ، ایک لڑکی شدید زخمی

    اسلام آباد میں مبینہ ڈکیت کی فائرنگ، ایک لڑکی شدید زخمی

    اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں مبینہ ڈکیٹ کی فائرنگ سے ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی ہے۔ واقعہ رات 8 بجے کے بعد پیش آیا جب ایک خاتون اپنی دو بیٹوں کے ہمراہ جی تیرہ فور کی ریلوے لائن عبور کررہی تھی، قریب ہی جھاڑیوں میں چھپے شخص نے نکل کر ان پر حملہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص نے بلا اشتعال اچانک جھاڑیوں سے نکل کر خاتون کی جوان بیٹی پر متعدد فائر کئے جس میں سے ایک گولی نوجوان لڑکی کی کمر میں جا لگی۔ فائرنگ کی آواز سن کر گولڑہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مبینہ ڈکیت فرار ہوگیا۔…

    مزید پڑھیں
  • پاکستانPhoto of اسلام آباد، تھانہ کورال کے علاقہ میں فائرنگ سے شہری قتل

    اسلام آباد، تھانہ کورال کے علاقہ میں فائرنگ سے شہری قتل

    تھانہ کورال کی حدود میں دو موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شہری سید رضا نقوی جاں بحق ہو گئے۔ مقتول   NBPفنڈز بھٹی پلازہ گلبرگ میں سیلز منیجر تھے، وہ آج صبح جب اپنے آفس کے باہر پہنچے تو دو موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع اس قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتا رہے ہیں۔ بعد ازاں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of اسلام آباد: بھکاری مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، کئی پولیس اہلکار بھی گرفتار

    اسلام آباد: بھکاری مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، کئی پولیس اہلکار بھی گرفتار

    اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے  بھکاری مافیا کے 8 ٹھیکیداروں اور سرپرستوں کو گرفتار کرلیا جن میں وفاقی دارالحکومت کے پولیس کے چند اہلکار بھی شامل ہیں جو باقاعدہ اس کام کے پیسے وصول کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھکاری مافیا کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شہریوں کی شکایات پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کو بھکاریوں کی سرپرستی کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن نے ڈی ایس پی سی آئی…

    مزید پڑھیں
  • کالمPhoto of میری دھرتی پوٹھوہار

    میری دھرتی پوٹھوہار

    کسی بھی تہذیب کی تاریخی حیثیت کو سمجھنے کے لئے اس کی زبان اور ادب سے واقفیت بےحد ضروری ہے ۔جن قوموں کی قدیم تہذیب ہو ان کی زبانوں سے ضرور کہیں نہ کہیں اس قوم کی تاریخی حیثیت و وقار کا اندازہ ہوتا ہے ۔زبان و ادب میں بنا تغیر سینہ بہ سینہ چلتی داستانیں ،لوک گیت، ماہیے، کہاوتیں اور محاورے ملتے ہوں تو اس قوم کے تاریخی پس منظر اور تہذیب و تمدن کا بھی پتا چلانا آسان ہوجاتا ہے۔ جب کسی خطے کے باسی اپنی زبان کی حفاظت خود کریں، مختلف قوموں کے درمیان رہنے کے باوجود بنا جھجھک روزمرہ کی گفت و شنید میں…

    مزید پڑھیں
Back to top button
Close

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site