سمیرا سلیم
-
انتخاب
ایف 35 طیاروں کا تنازعہ، یو اے ای نے اسرائیلی حکام سے ملاقات منسوخ کر دی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے متحدہ عرب امارات کو ایف 35 جیٹ طیاروں کی فروخت کی مخالفت کے باعث یواے ای نے اسرائیلی اور امریکی حکام سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات رواں ماہ کے اوائل میں طے ہوئی تھی اور اس کا مقصد اسرائیل، یو اے ای کے درمیان ہونے والے معاہدے پر رائے عامہ کو ہموار کرنا تھا۔ یو اے ای نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے ایف 35 طیاروں کی خریداری کی شرط عائد کی تھی، تاہم اسرائیلی فوج اور سیاسی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس کی سخت مخالفت کی گئی جس کے بعد…
مزید پڑھیں -
انتخاب
فلپائن بم دھماکوں کی زد میں، خاتون خودکش حملہ آور سمیت 11 افراد ہلاک
فلپائن میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے صوبائی دارالحکومت جولو میں ہوئے ہیں، ان دھماکوں میں ایک خاتون خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ علاقہ دہشت گرد تنظیم ابوسیاف کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ فلپائنی فوج کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ دن کے 12 بجے ایک مصروف سڑک پر ہوا، ایک گھنٹے بعد اس جگہ سے 100 میٹر دور دوسرا دھماکہ ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت پولیس اور فوج کے اہلکاروں کی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ…
مزید پڑھیں -
انتخاب
امریکہ میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ 75 کروڑ مچھر عوام میں پھیلانے کی منظوری
امریکی ریاست فلوریڈا میں مقامی حکام نے 75 کروڑ جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے مچھروں کو مختلف جزیروں میں چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے، یہ مچھر ڈینگی، ییلو فیور اور زیکا وائرس جیسی وباؤں کا خطرہ کم کریں گے۔ نر مچھر انسانوں کو نہیں کاٹے اور نہ ہی انسانی خون کے طلبگار ہوتے ہیں، مادہ مچھر یہ کام کرتی ہیں اور نتیجے میں مختلف بیماریوں کو پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔ مادہ مچھروں کو افزائش نسل کے لیے نر مچھروں کی ضرورت ہوتی ہے، یہ 75 کروڑ مچھر نر ہیں جن میں ایسی جینیاتی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے نتیجے میں مادہ مچھر اور ان…
مزید پڑھیں -
انتخاب
طیب اردوان نے ایک اور تاریخی چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
ترکی کے صدر طیب اردوان نے ایک اور قدیم چرچ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے، اسے چرچ فتح استنبول کے وقت مسجد کی صورت دی گئی تھی اور بعد ازاں اسے میوزیم بنا دیا گیا تھا۔ 1000 سالہ قدیم کاریے میوزیم عیسائیوں کے لیے ایک اہم کلیسا تھا جسے فتح استنبول کے 50 برس بعد مسجد میں تبدیل کر دیا گیا تھا، 1945 میں ترکی کی حکومت نے اسے عجائب گھر بنا دیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد ترک قیادت نے سیکولرازم کی ترویج کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے تھے، ان میں سے ایک ایسے تاریخی چرچ کو میوزیم بنانا تھا…
مزید پڑھیں -
انتخاب
زکام، کھانسی کے لیے ادویات کے بجائے شہد کا استعمال زیادہ مفید ہے، نئی سائنسی تحقیق
انسان ہزاروں سال سے شہد استعمال کرتا آیا ہے، آج بھی زیادہ تر گھروں میں مختلف بیماریوں سے شفا کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم بڑے پیمانے پر کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زکام کی مختلف صورتوں اور کھانسی جیسی بیماریوں میں اینٹی بایوٹک یا دیگر ادویات کی نسبت شہد کا استعمال زیادہ مفید ہے۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق میں سابقہ 14 ریسرچز کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ تحقیق کا ایک دلچسپ موضوع اینٹی بائیوٹک ادویات کے ساتھ شہد کا تقابل تھا، تحقیق کے مصنف کا کہنا ہے کہ اینٹی…
مزید پڑھیں -
انتخاب
نئی تحقیق میں فیس بک عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ قرار
ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ برس 3 ارب 80 کروڑ افراد نے فیس بک پر صحت کے متعلق غلط معلومات دیکھیں، ان میں کورونا وبا کے دوران مزید اضافہ ہوا ہے۔ آواز نامی گروپ کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں فیس بک کو عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ فیس بک نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسی معلومات کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں انہیں اس تحقیق میں مدنظر نہیں رکھا گیا۔ آواز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے صحت کے متعلق غلط معلومات میں سے صرف 16 فیصد پر وارننگ کے لیبل دیکھے…
مزید پڑھیں -
انتخاب
9 سالہ لے پالک بچے کی ویڈیو وائرل، 5000 سے زائد افراد کی گود لینے کی درخواستیں
امریکہ میں ایک 9 سالہ لے پالک بچے کی انٹرویو وڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے گود لینے والوں کی درخواستیں 5000 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ فصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں ایک 9 سالہ لڑکے کی جانب سے ویڈیو کے ذریعے ایک نئی فیملی کے ساتھ رہنے کی التجا کی گئی جس کے نتیجے میں بہت سارے لوگوں نے لڑکے کو اپنانے کی پیشکش اور خواہش کا اظہار کیا۔ امریکہ میں جولائی کے مہینے میں ایک مقامی نیوز اسٹیشن کے فور کو انٹرویو کے بعد نوعمر لڑکے جارڈن نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ JUST ONE WISH: Jordan, a 9-year-old from Oklahoma who’s spent six…
مزید پڑھیں -
انتخاب
30 منٹ میں سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے والی ٹیکنالوجی تیار
آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو سورج کی شعاعوں کے ذریعے سمندری پانی کو آدھے گھنٹے میں پینے کے قابل بنا دیتی ہے۔ موناش یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ریسرچرز کی تیارکردہ یہ ٹیکنالوجی مالیکیول کی سطح پر چھلنی کا کام کرتے ہوئے سمندری پانی سے نمکیات اور دیگر عناصر الگ کر کے خالص پانی میں بدل دیتی ہے۔ اس کے ذریعے روزانہ 139.5 لیٹر پانی حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ سمندری پانی صاف کرنے والے دیگر تمام ٹیکنالوجیز سے زیادہ بہتر کام کرتی ہے جن میں سورج کی روشنی اور پٹرول کے ذریعے یہ کام کیا جاتا ہے اور اس کے…
مزید پڑھیں -
انتخاب
ٹرمپ نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو فیصلہ کرنے کے لیے مزید وقت دے دیا
صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک ایپ کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈینس کو فیصلہ کرنے کے لیے 45 کے بجائے 90 دن کا وقت دے دیا ہے۔ بائٹ ڈینس کو دو آپشنز میں سے ایک کو منتخب کرنا ہو گا۔ پہلی آپشن میں بائٹ ڈینس کو اپنی مقبول ایپ ٹک ٹاک امریکہ کو بیچنا ہو گی، ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں امریکہ سے بزنس لپیٹنا ہو گا۔ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر میں لکھا ہے کہ انتہائی مستند حقائق کی موجودگی مجھے اس بات پر یقین دلاتی ہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈینس کچھ ایسے ایکشن لے سکتی ہے جو امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ…
مزید پڑھیں -
انتخاب
یو اے ای کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل اور سفیر واپس بلایا سکتا ہے، طیب اردوان
یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے متعلق مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کچھ ممالک نے اسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا ہے وہیں ترکی اور ایران کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک یو اے ای کے ساتھ تعلقات معطل کر سکتا ہے جبکہ ایران نے معاہدے کو تزویراتی حماقت قرار دیا ہے۔ طیب اردوان نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیر خارجہ کو ایک حکم دیا ہے، ہم یو اے ای کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کر سکتے ہیں یا وہاں سے…
مزید پڑھیں