معیشت

معشیت کے میدان سے تازہ ترین خبریں

  • آئی ایم ایف نے پیٹرول پر ٹیکس، اداروں کی نجکاری سمیت پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے

    اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سامنے مزید اپنے مطالبات رکھ دیے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی،گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے اور سرکاری اداروں کے ریگولر آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کرپشن،سرخ فیتے کا خاتمہ،…

    مزید پڑھیں
  • کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا اندوہناک قتل،وزیراعظم عمران خان کا سخت ردِعمل آ گیا

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان پاکستانیوں کے ہونے والے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے جنوب میں صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس نے اس واقعہ کو ایک نفرت انگیز ” سوچا سمجھا“حملہ قرار دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا 4 پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کے…

    مزید پڑھیں
  • اپوزیشن فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتی ہے ،وزیراعظم

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ، یہ لوگ فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتے ہیں کیونکہ چینی ،قبضہ اورسیاسی مافیا کی چوریاں پکڑی جارہی ہیں ۔لوداں تا ملتان سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ (ن)لیگی حکومت کہتی تھی کہ ہم نے سڑکوں کا جال بچھایا تو پچھلی حکومت نے صرف دو ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں جبکہ ہم نے تین ہزار کلومیٹر سڑکیں صرف ڈھائی سال میں بنائی ہیں اور تحریک انصاف حکومت نے پچھلی حکومت کے مقابلے میں…

    مزید پڑھیں
  • پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات شروع!

    لاہور (نقارخانہ نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا وفد نویں جائزہ اجلاس کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے ، اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔آئی ایم ایف وفد کی معاشی ٹیم کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار مذاکرات کر رہے ہیں، ملاقات میں طارق باجوہ، طارق پاشا، اور سیکرٹری فنانس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا جو کہ دس دن تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں چار دن تک تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ذرائع نے بتایا کہ…

    مزید پڑھیں
  • اوگرا نظر انداز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں وزارت خزانہ نے خود بڑھائیں!

    اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے میں وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو نظر انداز کرتے ہوئے خود ہی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری طلب نہیں کی گئی، قانون کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری اوگرا نے 30 جنوری کو بھجوائی تھی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا حکام لاعلم نکلے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کو اوگرا حکام رد کرتے رہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، پٹرولیم مصنوعات…

    مزید پڑھیں
  • نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری کردی

    اسلام آباد (نقارخانہ نیوزڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے جنوری میں بجلی کے بریک ڈاؤن پراپنی رپورٹ جاری کردی۔چیئرمین نیپرا نے 9 جنوری کو ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کا سخت نوٹس لیا تھا اور ڈی جی انفورسمنٹ اینڈمانیٹرنگ کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس میں دو ممبران نجے شعبے سے لیے گئے تھے۔بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیںاس حوالے سے نیپرا کی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ جنوری میں بجلی بریک ڈاؤن گڈو پاورپلانٹ میں خرابی کے باعث آیا اور یہ فالٹ گڈوپاورپلانٹ میں 220کے وی کے سرکٹ بریکرز کو بند کرنے کے…

    مزید پڑھیں
  • مائیکروسافٹ نے 10 ہزار ملازمین کے چولہے بجھا دیئے!

    اسلام آباد (نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ستیہ ناڈیلا نے ملازمین کے نام ایک میمو میں بتایا کہ معاشی غیریقینی صورتحال کے باعث کمپنی کے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے اور اب زیادہ توجہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس جیسے شعبوں پر مرکوز کی جائے گی۔ملازمتوں سے نکالے جانے کا سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہوا اور اسے مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔مجموعی طور پر کمپنی کے 5 فیصد کے قریب ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے یہ بتانے سے گریز کیا گیا…

    مزید پڑھیں
  • ٹوئٹر ملازمین پر برطرفی کی لٹکتی تلوار۔۔!!!

    اسلام آباد (نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر کی جانب سے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 50 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ اب مزید ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کچھ ہی ہفتوں میں پروڈکٹ ڈپارٹمنٹ میں سے تقریباً 50 ملازمین کو فارغ کرد ے گی۔ماہرین کا خیال ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اسی طرح ملازمین کو امریکا اور یگر دفاتر سے نکالا گیا تو وہ دن دور نہیں جب کپمنی کے مجموعی ملازمین کی…

    مزید پڑھیں
  • اوگرا نے گیس گیزر میں کونیکل بیفلز کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیا!

    اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے موجودہ اور نئے گیزر میں کونیکل بیفلز کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیا۔ترجمان اوگرا کے مطابق توانائی کو بچانے اور ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کونیکل بیفلز کی تنصیب سے گیس کے بلوں میں 20 سے 25 فیصد بچت ہوگی اس اقدام سے قدرتی گیس کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی، ملک میں گیس صارفین کی کل تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ پچاس ہزار ہے۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کے 74 لاکھ 50 ہزار اور سوئی سدرن کے 32…

    مزید پڑھیں
  • پنجاب حکومت نے رات ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کا وفاق کا فیصلہ مسترد کردیا

    اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم تاجروں کے بعد پنجاب حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے رات ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کومسترد کردیا۔اس حوالے سے پنجاب کے سینیئر وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے پنجاب حکومت کو قبول نہیں، پنجاب حکومت دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کافیصلہ خود کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے عجلت میں کیے گئے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کرنے…

    مزید پڑھیں
  • اب پاکستانی صارفین بھی فیس بک سے پیسے کما ئیں گے، بلال بھٹو کا بڑا اعلان

    سنگاپور(نقارخانہ کامرس ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیس بک صارفین نئے فیچر اسٹار کی بدولت مونی ٹائزیشن کے بعد اپنی تخلیقات کا معاوضہ حاصل کرسکیں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں میٹا(فیس بک) ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور میٹا کے نمائندگان سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے صارفین کے حوالے سے ایک خوش خبری بھی سننے کو ملی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ اب میٹا کمپنی کی ایپ فیس بک سے پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل صارفین بھی اپنی تخلیقات…

    مزید پڑھیں
  • سمت درست ہے، اپوزیشن کے کہنے سے ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار

    اسلام آباد(نقارخانہ کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سمت درست ہے، اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔اپٹما کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اپوزیشن دنیا کو فرضی کرپشن کے قصے سنا کر پاکستان میں سرمایہ کاری کے رستے بند کر رہی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کے غیر سنجیدہ بیانات سے پاکستان کی ساکھ کو بے حد نقصان پہنچ رہا ہے، امیر افراد قرضے معاف کروا لیتے ہیں، غریب بیوہ خواتین کے چند ہزار کی عدم ادائیگی پر اثاثے منجند ہو جاتے ہیں۔وزیر…

    مزید پڑھیں
  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 32 پیسے کمی کی منظوری دے دی!

    اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی درخواست پر سماعت کےبعد بجلی سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈسکوز نے بجلی 25 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی تھی۔ فیصلے کا اطلاق ماہ اکتوبر کے لیے ہو گا۔نیپرا کے مطابق بجلی نرخ میں کمی فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ فیصلہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا۔فیصلے کے مطابق لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کے…

    مزید پڑھیں
Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site