پاکستان
Current Affairs
-
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے!
دبئی(نقارخانہ نیوز ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے۔جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، سفارتی ذرائع نے سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، 1964 برس میں پاکستان کی بری فوج میں شامل ہوئے اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں شرکت کی، وہ آرمی سٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے، 7 اکتوبر 1998 کو بری فوج کے چیف آف سٹاف کے منصب پر فائز ہوئے۔12 اکتوبر 1999 کو انہوں نے بحیثیت آرمی چیف اس وقت کے وزیر…
مزید پڑھیں -
کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا اندوہناک قتل،وزیراعظم عمران خان کا سخت ردِعمل آ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان پاکستانیوں کے ہونے والے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے جنوب میں صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس نے اس واقعہ کو ایک نفرت انگیز ” سوچا سمجھا“حملہ قرار دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا 4 پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کے…
مزید پڑھیں -
اپوزیشن فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتی ہے ،وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ، یہ لوگ فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتے ہیں کیونکہ چینی ،قبضہ اورسیاسی مافیا کی چوریاں پکڑی جارہی ہیں ۔لوداں تا ملتان سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ (ن)لیگی حکومت کہتی تھی کہ ہم نے سڑکوں کا جال بچھایا تو پچھلی حکومت نے صرف دو ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں جبکہ ہم نے تین ہزار کلومیٹر سڑکیں صرف ڈھائی سال میں بنائی ہیں اور تحریک انصاف حکومت نے پچھلی حکومت کے مقابلے میں…
مزید پڑھیں -
سابق وزیراعظم نواز شریف کا پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس!
لندن (نقارخانہ نیوز ڈیسک)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نےسابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر پیغام میں إِنَّا ِللَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لکھا ۔ اس سے قبل صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، وزیراعظم نے مرحوم کی…
مزید پڑھیں -
پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ کل دبئی جائےگا!
دبئی(نقارخانہ نیوز ڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے میں درخواست کردی گئی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی میت لانے لیے طیارہ کل پاکستان سے دبئی کے لیے صبح گیارہ بجے روانہ ہوگا ۔خصوصی طیارہ نور خان ائیر بیس سے دبئی کےالمکتوم ایئرپورٹ پہنچے گا۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ، جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے متحدہ عرب امارات…
مزید پڑھیں -
پرویز مشرف کے انتقال پر عسکری قیادت کا اظہار تعزیت
اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)پاکستان کی عسکری قیادت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر، سابق جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف رہے، اللہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو غریق رحمت کرے اور اللہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پسماندگان کو صبر و ہمت دے۔اس کے علاوہ نیول چیف ایڈمرل…
مزید پڑھیں -
پرویز مشرف کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس!
اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کی اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پرویز مشرف کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور ایک بیان میں کہا کہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی…
مزید پڑھیں -
عدالت نے شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا!
اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے پولیس کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کر دی۔عدالت نے سابق صدر آصف…
مزید پڑھیں -
شاہد خاقان عباسی نے پارٹی سے استعفیٰ کیوں دیا ، پہلی بار خود اصل وجوہات بتا دیں ، مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان بھی کر دیا
اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم نے ن لیگ کے بطور چیف آرگنائزر عہدے سے استعفیٰ دینے کی اصل وجوہات بتادیں۔ میاں محمد نواز شریف کی ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کی بڑی وجہ بھی منظر عام پر ۔سماء نیوزکے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، پارٹی سے میری کوئی لڑائی یا تحفظات نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی انتخابات میں حصہ لوں گا اور اگر آئندہ کبھی وزارتِ اعلیٰ بھی ملی…
مزید پڑھیں -
آئی ایم ایف کی پاکستان ساتھ معاہدے کی اندرونی شرائط سامنے آگئیں
اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) ماہر معاشیات اور صحافی شہباز رانا کا آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے معاہدہ پر اہم انکشاف ،ڈاکٹر اکبر زیدی کی اہم پیش گوئی بھی سامنے آگئی ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جون تک ہی چلے گا۔92 نیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز وِد مالک میں شہباز رانا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بدلے میں تقریباًدو سے تین اقدامات کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ ان میں مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ، درآمدات پر سے پابندیاں ہٹانا، ٹیکس کے پائیدار اقدامات اور سب سے بڑھ کر ٹیرف میں اضافے کے ذریعے بقایا جات…
مزید پڑھیں -
پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات شروع!
لاہور (نقارخانہ نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا وفد نویں جائزہ اجلاس کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے ، اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔آئی ایم ایف وفد کی معاشی ٹیم کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار مذاکرات کر رہے ہیں، ملاقات میں طارق باجوہ، طارق پاشا، اور سیکرٹری فنانس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا جو کہ دس دن تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں چار دن تک تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ذرائع نے بتایا کہ…
مزید پڑھیں -
پشاور: پولیس لائنز دھماکے میں شہداء کی تعداد 93 ہوگئی!
پشاور (نقارخانہ نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے مبینہ خود کش دھماکے میں شہداء کی تعداد 93 جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امن دشمنوں نے پشاور کے انتہائی حساس علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں پیر کے روز عین اس وقت دھماکا کیا جب وہاں نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی، خوفناک دھماکے سے مسجد کی چھت اور اندرونی ہال منہدم ہو گیا ، بیشتر نمازی ملبے تلے دب گئے، ملحقہ کینٹین کی عمارت بھی تباہ ہوئی جبکہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ آواز دور دور تک سنی…
مزید پڑھیں -
پشاور بعد پنجاب اور سندھ میں دہشتگرد کارروائیوں کا خدشہ ، کے پی کے میں دہشت گرد سرکاری ٹھیکوں میں حصے لیتے ہیں : خواجہ آصف
اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) پشاور دھماکہ، پولیس لائنز کے اندر سے سہولت کاری کی گئی۔خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا قبضہ، سرکاری ٹھیکوں میں یہ دہشت گرد حصہ وصول کرتے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز پشاور میں افسوسناک مسجد دھماکے سے متعلق ہو شربا انکشافات کر دیے۔جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ خواجہ آصف نے بڑا انکشاف کیا کہ حملہ آور ایک، دو دن سے پشاور میں رہ رہا تھا، آئی جی پولیس کے مطابق ہزار سے ڈیڑھ ہزار افراد پولیس لائنز میں رہتے ہیں، پولیس کا خیال ہےکہ اندرکوئی شخص خود کش حملہ آورکے ساتھ رابطے میں…
مزید پڑھیں