دنیا
دنیا میں بدلتے حالت سے رکھے آپ کو باخبر
-
بھارتی فوج او ررا جعلی مقابلوں کی ماہر، منشیات اور سمگلنگ میں بھی ملوث نکلی!
اسلام آباد (نقارخانہ نیوز ڈیسک)پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھارتی فوج اور را ایجنسی جعلی مقابلوں اور منشیات سمگلنگ میں بھی ملوث نکلی۔بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنی ہی عوام کو بیوقوف بنانے میں پیش پیش ، بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر سمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر سمگلر کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا ، بعد ازاں اسے آپریشن کا نام دے کر پاکستان کا نام لگا کر آپریشن میں ملوث افسران کو ہتھیار اور اچھی رپورٹ سے بھی نوازا جاتاہے ۔بھارتی…
مزید پڑھیں -
کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا اندوہناک قتل،وزیراعظم عمران خان کا سخت ردِعمل آ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان پاکستانیوں کے ہونے والے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے جنوب میں صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس نے اس واقعہ کو ایک نفرت انگیز ” سوچا سمجھا“حملہ قرار دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا 4 پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کے…
مزید پڑھیں -
اپوزیشن فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتی ہے ،وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ، یہ لوگ فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتے ہیں کیونکہ چینی ،قبضہ اورسیاسی مافیا کی چوریاں پکڑی جارہی ہیں ۔لوداں تا ملتان سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ (ن)لیگی حکومت کہتی تھی کہ ہم نے سڑکوں کا جال بچھایا تو پچھلی حکومت نے صرف دو ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں جبکہ ہم نے تین ہزار کلومیٹر سڑکیں صرف ڈھائی سال میں بنائی ہیں اور تحریک انصاف حکومت نے پچھلی حکومت کے مقابلے میں…
مزید پڑھیں -
پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات شروع!
لاہور (نقارخانہ نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا وفد نویں جائزہ اجلاس کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے ، اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔آئی ایم ایف وفد کی معاشی ٹیم کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار مذاکرات کر رہے ہیں، ملاقات میں طارق باجوہ، طارق پاشا، اور سیکرٹری فنانس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا جو کہ دس دن تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں چار دن تک تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ذرائع نے بتایا کہ…
مزید پڑھیں -
مائیکروسافٹ نے 10 ہزار ملازمین کے چولہے بجھا دیئے!
اسلام آباد (نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ستیہ ناڈیلا نے ملازمین کے نام ایک میمو میں بتایا کہ معاشی غیریقینی صورتحال کے باعث کمپنی کے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے اور اب زیادہ توجہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس جیسے شعبوں پر مرکوز کی جائے گی۔ملازمتوں سے نکالے جانے کا سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہوا اور اسے مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔مجموعی طور پر کمپنی کے 5 فیصد کے قریب ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے یہ بتانے سے گریز کیا گیا…
مزید پڑھیں -
ٹوئٹر ملازمین پر برطرفی کی لٹکتی تلوار۔۔!!!
اسلام آباد (نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر کی جانب سے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 50 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ اب مزید ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کچھ ہی ہفتوں میں پروڈکٹ ڈپارٹمنٹ میں سے تقریباً 50 ملازمین کو فارغ کرد ے گی۔ماہرین کا خیال ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اسی طرح ملازمین کو امریکا اور یگر دفاتر سے نکالا گیا تو وہ دن دور نہیں جب کپمنی کے مجموعی ملازمین کی…
مزید پڑھیں -
نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ، 70افراد ہلاک ، طیارہ تباہ ہونے سے چند منٹ پہلے مسافر کی فیس بک لائیو وائرل، ہولناک مناظر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیپال میں تباہ ہونے والے طیارے کے گرنے سے کچھ منٹ پہلے ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی فیس بک لائیو منظرِ عام پر آئی ہے جس کے دل دہلا دینے والے مناظر نے ہر دیکھنے والے کے رونگٹے کھڑے کردیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں طیارے میں سوار 72 میں سے 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ دیگر 2 کے بارے میں تاحال معلوم نہیں…
مزید پڑھیں -
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، تعلقات، دفاعی تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق
ریاض(نقارخانہ نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی…
مزید پڑھیں -
سعودی عرب میں آج سے ڈاکار ریلی 2023ء کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز!
ریاض(نقارخانہ سپورٹس ڈیسک) سعودی ڈاکار ریلی 2023ء کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آج سعودی عرب کے شہر ینبع سے ہورہا ہے ۔سعودی ڈاکار ریلی مسلسل چوتھی مرتبہ سعودی عرب میں ہورہی ہے ، اس بار گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں 70 فیصد نئے روٹ مقرر کیے گئے ہیں۔اس موقع پر سعودی وزیر کھیل، سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل مقابلوں میں حصہ لینے والے ایلیٹ ڈرائیوروں، سواروں اور نیویگیٹرز کو خوش آمدید کہیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق ڈاکار ریلی 15 جنوری تک جاری رہے گی ، اس کے بعد ریلی مملکت کے مغربی علاقے سے مشرقی علاقے…
مزید پڑھیں -
بھارتی وزیر نے فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا!
ممبئی(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر نے پاکستانی سپر سٹار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا۔بھارت میں پاکستانی بلاک بسٹر فلم ”مولا جٹ” ریلیز ہونے کی خبر نے انتہا پسند ہندووں کو آگ لگا دی، اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دے دیں۔بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر امیہ کھوپکر نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹ میں پاکستانی سپر اسٹار اور مولا جٹ کے مرکزی کردار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا۔نفرت انگیز ٹوئٹ میں وزیر نے لکھا کہ انہیں پتا لگا ہے کہ پاکستانی فلم کو بھارتی کمپنیاں…
مزید پڑھیں -
This time for Africa’، مراکش کی جیت پر شکیرا کی ٹوئٹ
مراکش کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پرکولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2010 کا آفیشل گانا ‘وکا وکا دِس ٹائم فار افریقا’ گانے والی نامور گلوکارہ شکیرا نے مراکش کی جیت کے بعد ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ آج فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔مراکش فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔ٹوئر…
مزید پڑھیں -
اقوام متحدہ کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ کی مذمت!
لاہور(نقارخانہ نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے اور ناظم الامور کو نشانہ بنانے کے حملے کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں مشن کے سربراہ عبیدالرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی خیریت سے ہیں۔ہمیں بہت امید ہے کہ شدید زخمی سکیورٹی گارڈ جلد ٹھیک ہوجائے گا، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات بہتر ہوں اور یہاں…
مزید پڑھیں -
سعودی عرب کی 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع، وزیراعظم کا خیر مقدم
اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیپازٹس کا دورانیہ بڑھانا سعودی عرب کا پاکستان کی معاونت کا تسلسل ہے، ڈیپازٹس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھیں گے، بیرونی ادائیگیوں کو توازن دینے…
مزید پڑھیں