دنیا

دنیا میں بدلتے حالت سے رکھے آپ کو باخبر

  • چینی صدر کے کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو سے بھری محفل میں گلے شکوے!

    بالے(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)جی 20 اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے چینی صدر شی جن پنگ نے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک روز پہلے ہوئی ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو لیک کیوں کی گئیں۔میڈیا نے کینیڈین الیکشن میں چین کی مبینہ مداخلت کا معاملہ اٹھائے جانے کے دعوے کیے تھے جس پر چینی صدر شی نے خفگی سے کہا کہ ہم نے جو بھی بات چیت کی تھی وہ اخبارات کو بتا دی گئی ہے، یہ غیر مناسب ہے اور ایسے تو بات چیت ہوئی ہی نہیں تھی، کیا آپکی جانب سے کوئی بات یقینی بھی ہے۔اس پر…

    مزید پڑھیں
  • یوکرین جنگ کے دوران روس کو ڈرون فراہم کیے ہیں:ایران

    تہران(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کو اپنے ڈرون فراہم کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں جمعے چار نومبر کو سن 1979 کے اس واقعے کی یاد منائی گئی جب طلبا مظاہرین نے دیواریں اور باڑ عبور کر کے تہران میں امریکی سفارت خانے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جمی کارٹر نے شدید بیمار ایرانی رہنما شاہ محمد رضا پہلوی کو امریکا میں سرطان کے علاج کی اجازت دے دی تھی، جو طلبہ میں برہمی کی وجہ بنی۔سفارت خانے کے عملے میں شامل چند افراد نے کینیڈیئن…

    مزید پڑھیں
  • امریکا سے دیرینہ شراکت داری بحال ہو چکی: پاکستانی سفیر مسعود خان

    اسلام آباد(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ شراکت داری بحال ہو چکی ہے۔مسعودخان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد غیر یقینی کی مختصر مدت رہی تاہم اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات دوبارہ ترقی اور توسیع کی راہ پر گامزن ہیں۔پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے…

    مزید پڑھیں
  • امریکا کو سعودی ولی عہد کی عزت کرنی چاہیے: روسی صدر

    ماسکو(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔ماسکو میں سالانہ خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ برکس گروپ میں سعودی عرب کی شمولیت کی حمایت کرتا ہوں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے، امریکا کو شہزادہ محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، امریکی حکام کا دورہ جارحیت تھی، امریکا چین سے تعلقات خراب کرکے غلطی کر رہا ہے۔پیوٹن نے مزید کہا کہ روس یورپ کا دشمن نہیں ہے، کبھی یورپ کے لیے…

    مزید پڑھیں
  • اسرائیلی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ، 6 فلسطینی شہید!

    مقبوضہ بیت المقدس (نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل فوج نے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، فلسطین پر قابض صیہونی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 نوجوانوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےکے علاقے نابلس میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے ایک مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے 6 فلسطینی نوجوان شہید اور 21 زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 14 سے 34 سال کے درمیان ہے اور یہ سب نہتے تھے۔فلسطین کی وزارت صحت کے…

    مزید پڑھیں
  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    اسلام آباد(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سفیر سے ملاقات کے موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

    مزید پڑھیں
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں۔ سعودی ولی عہد نے ملاقات کیلئے پہنچنے پر شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور اس موقع پر گرمجوشی سے مصافحہ ہوا۔شہباز نے سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی…

    مزید پڑھیں
  • چینی صدر تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب!

    اسلام آباد(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندارخراج تحسین ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب…

    مزید پڑھیں
  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی!

    سنگاپور(نقارخانہ نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد کم ہو کر86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی، برطانوی کروڈ آئل بھی 3 فیصد سستا ہونے کے بعد 92 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد کم ہو کر86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی، برطانوی کروڈ آئل بھی 3 فیصد سستا ہونے…

    مزید پڑھیں
  • ترکیہ: کوئلے کی کان میں دھماکا، 41 افراد جاں بحق!

    استنبول(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے شمالی حصے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 41 کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 41 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کی۔اجلاس کے بعد ترک صدر نے کہا کہ کان میں پھنسے آخری کان کن کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ اموات کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔ دھماکے میں جانوں سے ہاتھ دھونے والے کان کنوں کی مغفرت ، ان کے اہل خانہ اور ترک قوم کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں…

    مزید پڑھیں
Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site