انٹرٹینمنٹ
-
مریم سے بد سلوکی :عتیقہ اوڈھو کے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا!
لاہور(نقارخانہ نیوز ڈیسک)اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف لندن میں کی گئی ہلڑ بازی کو پاکستان کے لیے توہین قرار دیدیا۔لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ہلڑ بازی، نعرے بازی اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے وقت خاموش اور پرسکون رہنے پر شوبز شخصیات کی جانب سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔وزیر اطلاعات کو اس وقت لندن میں ہراساں کیا گیا جب وہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے بعد…
مزید پڑھیں -
کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا اندوہناک قتل،وزیراعظم عمران خان کا سخت ردِعمل آ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان پاکستانیوں کے ہونے والے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے جنوب میں صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس نے اس واقعہ کو ایک نفرت انگیز ” سوچا سمجھا“حملہ قرار دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا 4 پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کے…
مزید پڑھیں -
اپوزیشن فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتی ہے ،وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ، یہ لوگ فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتے ہیں کیونکہ چینی ،قبضہ اورسیاسی مافیا کی چوریاں پکڑی جارہی ہیں ۔لوداں تا ملتان سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ (ن)لیگی حکومت کہتی تھی کہ ہم نے سڑکوں کا جال بچھایا تو پچھلی حکومت نے صرف دو ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں جبکہ ہم نے تین ہزار کلومیٹر سڑکیں صرف ڈھائی سال میں بنائی ہیں اور تحریک انصاف حکومت نے پچھلی حکومت کے مقابلے میں…
مزید پڑھیں -
نامور اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر انتقال کر گئے!
لاہور(نقارخانہ نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئے۔لیجنڈری اداکار ماجد جہانگیر طویل سے فالج کے مرض کے شکار تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ماجد جہانگیر نے پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) کے مشہور پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کی۔اپنے سیریلز میں ناظرین کو ہنسانے اور لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کے اہل خانہ نے چند روز قبل عوام سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئے۔لیجنڈری اداکار…
مزید پڑھیں -
صبا فیصل نے بہو سے متعلق تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں!
کراچی (نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بہو نیہا سے متعلق ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی دونوں وڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ویڈیو میں اداکارہ کی جانب سے نیہا پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی جس کے جواب میں نیہا نے بھی نام لیے بغیر ساس اور نند کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس کے بعد صبا فیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر…
مزید پڑھیں -
بھارتی وزیر نے فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا!
ممبئی(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر نے پاکستانی سپر سٹار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا۔بھارت میں پاکستانی بلاک بسٹر فلم ”مولا جٹ” ریلیز ہونے کی خبر نے انتہا پسند ہندووں کو آگ لگا دی، اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دے دیں۔بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر امیہ کھوپکر نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹ میں پاکستانی سپر اسٹار اور مولا جٹ کے مرکزی کردار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا۔نفرت انگیز ٹوئٹ میں وزیر نے لکھا کہ انہیں پتا لگا ہے کہ پاکستانی فلم کو بھارتی کمپنیاں…
مزید پڑھیں -
وفاچشتی کی زیرصدارت ایڈیٹرز کونسل کا پندرہ روزہ مشاعرہ!
اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)وفاچشتی کی زیرصدارت راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل کے مشاعرہ بعنوان محفل شعرو سُخن کا انعقاد،ڈاکٹر عارف فرہاد مہمان خصوصی جبکہ رخسانہ سحر بطور مہمان اعزاز شریک ہوئیں۔ نظامت کے فرائض حسب روایت ایڈیٹرز کونسل کے صدر سید فدا حسنین شیرازی نے انجام دیئے۔راولپنڈی اسلام ایڈیٹرز کونسل کے پندرہ روزہ مشاعرہ کا انعقاد نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے لائبریری ہال میں کیا گیا۔محفل میں میر مجلس وفا چشتی ،ڈاکٹر عارف فرہاد، رخسانہ سحر، عبدالقادر تاباں،فدا شیرازی،نوابزادہ خورشید،نصرت یاب نصرت،آغاسلیم،ڈاکٹر صلاح الدین صالح،چندہ خیزی بنت شاد ،محمد عمر خان اور دیگر نے اپنا کلام سُنایا۔ میر مجلس وفا چشتی کا کہنا تھا…
مزید پڑھیں -
بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے جزیرہ خرید لیا!
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک جزیرے کے مالک بن گئے ہیں۔گلوکار نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کشتی میں بیٹھ کر اپنے جزیرے کی سیر کرتے نظر آہے ہیں۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میرے خوبصورت جزیرے پر خوش آمدید ، یہاں آنے کے لئے آپ کو کشتی کا استعمال کرنا پڑے گا ۔میکا سنگھ نے ویڈیو کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ان کی ملکیت میں جزیرے کے ساتھ ساتھ 7 کشتیاں اور 10 گھوڑے بھی ہیں۔بھارتی…
مزید پڑھیں -
شہباز شگری علیحدگی کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ برس پڑیں!
لاہور(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے سابقہ منگیتر شہباز شگری کے ساتھ علیحدگی کے بعد تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔متعدد انسٹاگرام پوسٹس پر انہوں نے صارفین سے پوچھا پورا سچ جانے بغیر بول لیا آپ سب نے؟ کر لیا تنگ یا ابھی اور تھوڑا رہتا ہے تو وہ بھی کر لیں، اب میں تھوڑا سا کچھ بولوں؟یاد رہے کہ یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب برطانیہ کی ماڈل طلولہ مائر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ فوٹو گرافر قیس احمد کے ساتھ آئمہ بیگ کے تعلقات تھے۔انسٹا گرام پوسٹ پر معروف گلوکارہ کا کہنا تھا…
مزید پڑھیں -
سعودی حکومت کا ’’سعودی آئیڈل‘‘ کے نام سے پروگرام کا اعلان!
ریاض(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے انڈین آئیڈل کی طرز پر حکومت نے بھی ’’سعودی آئیڈل‘‘ کے نام سے ٹیلنٹ شو پروگرام کا اعلان کردیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی آل شیخ نے اپنی نوعیت کے منفرد سعودی پروگرام ’’سعودی آئیڈل‘‘ کا آغاز کیا، پروگرام کی جیوری میں فنکار اصيل ابوبكر، اماراتی گلوکارہ احلام، شامی گلوکارہ اصالہ اور عراقی کمپوزر ماجد علی شامل ہوں گے۔سعودی پروگرام ایم بی ایس گروپ اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی شراکت داری سے پیش کیا جائے گا، جو دو مرحلوں میں نشر ہوگا۔عرب آئیڈل کا پہلا مرحلہ دسمبر کے وسط سے…
مزید پڑھیں -
عمران ہاشمی حمائمہ ملک کے سحر میں مبتلا!
لاہور (نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی بھی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” میں اداکارہ حمائما ملک کو دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور حمائما ملک نے اپنے کرداروں کے پوسٹرز جاری کیے جسے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔حمائمہ ملک نے “دارو” کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی وڈ کے ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابقہ ہیروئن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔عمران ہاشمی نے اداکارہ کے شیئر کردہ پوسٹر پر لکھا “حمائما، آپ کا یہ لُک بے…
مزید پڑھیں -
سیلاب کی صورتحال دیکھنے انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں!
لاہور(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انسانی حقوق کی متحرک کارکن انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئیں۔یاد رہے کہ انجلینا جولی اس سے قبل 2005 اور 2010 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔اداکارہ نے 2010 میں آنے والے سیلاب کے موقع پر بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جب کہ 2005 میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد بھی متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچی تھیں۔آئی آر سی کو امید ہے کہ انجلینا جولی کے دورے سے موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ ابھر کر سامنے آئے گا اور اس سے متاثر ہونے والے…
مزید پڑھیں -
صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس، توہین عدالت کی درخواست خارج!
اسلام آباد(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا اور وکلاء کی سرزنش کی۔دوران سماعت جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وکیل لاہور سے ایک یہاں عدالت میں دلائل دے رہا ہے، دونوں وکلاء کی خاتون موکلہ صوفیہ مرزا بھی بار بار مداخلت کر رہی ہے، پہلے فیصلہ کر لیں دلائل کون دے…
مزید پڑھیں