انتخاب

  • Photo of اٹلی: کورونا پر قابو پانے کے لیے حکومتی پابندیوں کے خلاف شدید مظاہرے شروع

    اٹلی: کورونا پر قابو پانے کے لیے حکومتی پابندیوں کے خلاف شدید مظاہرے شروع

    روم: اٹلی میں کورونا وبا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ تورین میں احتجاجی مظاہرین پر پیٹرول بم پھینکے گئے۔ رپورٹس کے مطابق میلان میں مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کی گئی، دوسری جانب نیپل میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔ مقامی نیوز ایجنسیز کے مطابق حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹ، سینما، بار اور…

    مزید پڑھیں
  • Photo of کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بند کرنے کا فیصلہ

    کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بند کرنے کا فیصلہ

    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد جامعہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریکٹر یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کے پیش جامعہ کو 29 اکتوبر تک بند رکھا جائے گا۔ ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا کہ یونیورسٹی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سیل کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز قائد اعظم یونیورسٹی میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد اسے 6 نومبر تک سیل کر دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔…

    مزید پڑھیں
  • Photo of ایک ہی شخص کئی بار کورونا کا شکار ہو سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

    ایک ہی شخص کئی بار کورونا کا شکار ہو سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

    امپیریل کالج لندن کے ریسرچرز نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اس کا مقابلہ کرنے کے لیے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز تیزی سے ختم ہونے لگتی ہیں جس کی وجہ سے ایک شخص کئی بار کورونا کا شکار ہو سکتا ہے۔ انٹی باڈیز انسانی جسم کی قوت مدافعت کا بنیادی جزو ہے جو ہر وقت جراثیموں اور وائرس کے خلاف لڑتی رہتی ہیں۔ امپیریل کالج لندن میں ریسرچرز کی ٹیم نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ جون میں کورونا کا شکار ہونے والوں کے جسم میں ستمبر تک انٹی باڈیز کی شرح 26 فیصد تک گر گئی ہے۔…

    مزید پڑھیں
  • Photo of پشاور کے مدرسے میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق 110 زخمی

    پشاور کے مدرسے میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق 110 زخمی

    پشاور کے علاقے دیرکالونی کے ایک مدرسے میں دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہاسپیٹل کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زخمیوں میں متعدد طلبا کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جب کہ دھماکا خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے لایا گیا تھا  سینئر پولیس افسر محمد علی گنڈاپور نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں 2 استاد بھی شامل ہیں۔ مذکورہ مدرسہ مسجد سے متصل ہے اور وہاں علاقے کے بچے قران کی تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔…

    مزید پڑھیں
  • Photo of سپریم کورٹ : شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج

    سپریم کورٹ : شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج

    سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی درخواست خارج کر دی ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے کہا کہ جب یہ درخواست دائر کی گئی تھی اس وقت صورتحال مختلف تھی، نیب جس کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہتا ہے وہ ملک کی نامور شخصیت ہے۔…

    مزید پڑھیں
  • Photo of سی این جی مہنگی کر دی گئی، گھریلوصارفین کیلئے قیمتیں برقرار

    سی این جی مہنگی کر دی گئی، گھریلوصارفین کیلئے قیمتیں برقرار

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بجلی کمپنیوں، سی این جی اور دیگرصنعتوں کیلیے گیس مہنگی جبکہ گھریلو صارفین، تندوروں، کمرشل سیکٹر اور سیمنٹ انڈسٹری کیلئے قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی جبکہ جنرل انڈسٹریل کیلئے کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ برآمدی شعبوں کے لیے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کی گئی ہے۔ برآمدی شعبہ جنرل انڈسٹری کے لیے گیس 33 روپے فی ایم…

    مزید پڑھیں
  • Photo of چاند کی سطح پر پانی کے نئے ذخائر کی تصدیق، انسانی بستیاں بسانا آسان ہو گیا

    چاند کی سطح پر پانی کے نئے ذخائر کی تصدیق، انسانی بستیاں بسانا آسان ہو گیا

    امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے چاند کی سطح پر مالیکیولر(سالماتی) پانی کی موجودگی کے واضح ثبوت ملنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے معروف جریدے ‘نیچر آسٹرونومی’ میں ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے اس حصے پر بھی پانی کے مالیکیول ملے ہیں جہاں سورج کی روشنی موجود ہوتی ہے۔ کرہ ارض کے باسیوں کی مریخ پر قبضے کی کوششوں کا اہم ترین مرحلہ آن پہنچا امریکی بحریہ کا پراسرار اڑن طشتریوں سے آمنا سامنا، ویڈیوز جاری اس سے قبل چاند کے اندرونی (سورج کی روشنی سے اوجھل) حصوں میں پانی کی موجودگی…

    مزید پڑھیں
  • Photo of پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، فعال کیسز 11 ہزار سے بڑھ گئے

    پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، فعال کیسز 11 ہزار سے بڑھ گئے

    پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدید تر ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 190 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 27 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کورونا کے 773 نئے…

    مزید پڑھیں
  • Photo of نوازشریف کے پاس دو ویڈیوز اور بھی ہیں، ارشاد بھٹی کا انکشاف

    نوازشریف کے پاس دو ویڈیوز اور بھی ہیں، ارشاد بھٹی کا انکشاف

    سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کے پاس دو ویڈیوز مزید ہیں جنہیں وہ ہر ملاقاتی کو دکھا رہے ہیں۔ معروف صحافی اور اینکر پرسن رؤف کلاسرا کے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں اردو کو برا کہنے اور سرحد کو نہ ماننے سے لے کر ن لیگی کارکنوں کی قائد اعظم کے مزار پر جوتوں سمیت چڑھائی تک سب دیکھ لیا ہے، اب باقی کیا بچا ہے۔ آل بچاؤ، مال بچاؤ ، کھال بچاؤ انہوں نے استفسار کیا کہ نوازشریف کو 26 ماہ پہلے انتخابات میں شکست ہوئی، آرمی…

    مزید پڑھیں
  • Photo of نیوانڈیا ڈاکٹرائن، بھارت کی چین اور پاکستان کو دھمکی

    نیوانڈیا ڈاکٹرائن، بھارت کی چین اور پاکستان کو دھمکی

    بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے اپنے بیانیے کو نیو انڈیا ڈاکٹرائن کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ان ممالک تک لے جائیں گے جہاں سے یہ خطرات آ رہے ہیں۔ اجیت دوول نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی تاہم اب بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریے میں تبدلی لا رہا ہے اور نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہو گا وہاں پر میدان جنگ بنا دیا جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ…

    مزید پڑھیں
Back to top button
Close

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site