تحقیقاتی رپورٹس

Investigative Reports

  • واپڈا ملازمین کو ہر سال ساڑھے 6ارب مالیت کی 41کروڑ یونٹس بجلی مفت دی جاتی ہے ، سینیٹ میں بڑا انکشاف

    اسلام آباد(عمران مگھرانہ) سینیٹ آف پاکستان میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق واپڈا کے حاضر سروس، ریٹائرد ملازمین اور بیواؤں کو گریڈ کے مطابق مفت بجلی کے یونٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واپڈا ملازمین نے1سال میں ساڑھے6ارب روپے مالیت کے 41کروڑ بجلی یونٹس مفت استعمال کیے ہیں۔واپڈا کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ 1لاکھ99ہزار ملازمین کو 45کروڑ مفت بجلی یونٹس کا استحاق حاصل ہے۔ حاضر سروس 1لاکھ 26ہزار ملازمین نے 1سال میں 4ارب77کروڑ روپے کی جبکہ ریٹائرڈ ساڑھے72ہزار ملازمین نے1سال میں 1ارب 72کروڑ روپے کی مفت بجلی استعمال کی۔ مالی سال2020-21میں گریڈ22کے واپڈا کے حاضر سروس افسر نے3لاکھ61ہزار روپے،گریڈ21کے17 حاضر سروس افسران نے31لاکھ…

    مزید پڑھیں
  • کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا اندوہناک قتل،وزیراعظم عمران خان کا سخت ردِعمل آ گیا

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان پاکستانیوں کے ہونے والے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے جنوب میں صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس نے اس واقعہ کو ایک نفرت انگیز ” سوچا سمجھا“حملہ قرار دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا 4 پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کے…

    مزید پڑھیں
  • اپوزیشن فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتی ہے ،وزیراعظم

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ، یہ لوگ فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتے ہیں کیونکہ چینی ،قبضہ اورسیاسی مافیا کی چوریاں پکڑی جارہی ہیں ۔لوداں تا ملتان سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ (ن)لیگی حکومت کہتی تھی کہ ہم نے سڑکوں کا جال بچھایا تو پچھلی حکومت نے صرف دو ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں جبکہ ہم نے تین ہزار کلومیٹر سڑکیں صرف ڈھائی سال میں بنائی ہیں اور تحریک انصاف حکومت نے پچھلی حکومت کے مقابلے میں…

    مزید پڑھیں
  • سال 2023 کیسا ہوگا؟

    اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) سال 2023 میں سیاسی اور معاشی حالات کیسے ہوں گے اور کیا 2023 الیکشن کا سال ہوگا؟نیا سال 2023 آنے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں۔آئندہ بارہ ماہ گزشتہ بارہ ماہ سے کیسے مختلف ہوں گے۔ستاروں کے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ ملکی، سیاسی اور معاشی حالات کیا کہتے ہیں۔92 نیوز کے پروگرام “Breaking views with Malick” میں سینئر صحافی محمد مالک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نذیر نے انکشاف کیا کہ ٹیرو کارڈز کے مطابق گزشتہ حکومتی سسٹم تبدیل ہو کر جون 2023 میں نیا سسٹم آجائےگا۔ سال 2023 میں سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر ہوگی…

    مزید پڑھیں
  • لیک ہونے والی آڈیو ویڈیوز کی ایک کاپی ایک ریٹائرڈ افسر پاس جاتی تھی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے انکشافات

    اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) عمران خان کی آڈیوز لیک سے متعلق وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ آڈیوز ، ویڈیوز کی ایک ایک کاپی ایک ریٹائرڈ افسر کے پاس بھی جاتی تھیں۔ ہم نے عمران خان کی لیک آڈیوز کا فارنزک کرالیا، وہ 100 فیصد درست ہیں۔وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ نے سماء نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں بڑا دعویٰ کردیے ۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عائلہ ملک اور عمران خان ہمیں چیلنج کریں، وہ دنیا کی جس ایجنسی سے کہیں گے ہم وہاں سے فارنزک کروا کے ان کی تسلی کرادیں گے۔اس کے ساتھی…

    مزید پڑھیں
  • کورونا وبا نے جمہوریت، میڈیا، آزادی اظہار رائے کو کس طرح کمزور کیا؟

    کورونا وبا نے جمہوریت، میڈیا، آزادی اظہار رائے کو کس طرح کمزور کیا؟

    ایک تحقیق کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد عالمی جمہوریت بحران کا شکار ہوئی ہے۔ معروف تحقیق ادارے فریڈم ہاؤس کی جانب سے کی گئی ایک ریسرچ کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتوں نے اپنے اختیارات کو مضبوط کرنے اور انسانی حقوق پامال کرنے کے لیے کورونا کی وبا کا فائدہ اٹھایا۔ کیا کورونا وائرس مغربی جمہوریتوں کو مستقل تبدیل کر دے گا؟ کورونا وائرس: عالمی ماہرین کی دنیا پر مشرق کی حکمرانی کی پیش گوئی جمعرات کو شائع کی گئی رپورٹ میں ان 80 ممالک کی نشاندہی کی گئی جہاں کورونا کے نام پر آزادی پر قدغن لگائی…

    مزید پڑھیں
  • ہزاروں ارب کے مبینہ گھپلے، آئی پی پیز کے خلاف مزید تحقیقات متوقع

    آئی پی پیز کی جانب سے ہزاروں ارب روپے کے مبینہ گھپلوں کے الزامات پر مزید تحقیقات کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت ہونیوالے کابینہ اجلاس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آئی پی پیز کے خلاف مزید تحقیقات ہوسکتی ہیں۔ وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس 21 اپریل 2020ء کو منعقد ہوا ہے، آئی پی پیز کے معاملہ پرکابینہ اجلاس میں بحث کے دوران وزیراعظم کی کابینہ میں شامل مشیر عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ندیم بابر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا اس سے پہلے آڈٹ نہیں کرایا گیا، خواجہ آصف…

    مزید پڑھیں
  • کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 26 کروڑ سے زائد افراد بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

    کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 26 کروڑ سے زائد افراد بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

    کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ساڑھے 26 کروڑ سے زائد لوگوں کے بھوک کے شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ اقوام ِمتحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو کورونا وائرس سے دنیا بھر میں بھوکے افراد کی تعداد میں دگنا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کے اختتام تک ساڑھے 26 کروڑ لوگ بھوک کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اقوام ِمتحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام میں بطور چیف اکانومسٹ کام کرنیوالے ڈاکٹر عارف حسین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ان افراد کیلئے تباہی ہے جو صرف…

    مزید پڑھیں
  • پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آ گیا، ہوشربا انکشافات

    پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آ گیا، ہوشربا انکشافات

    حکومت کی قائم کردہ آئی پی پیز انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں زائد ادائیگی حاصل کرنے والے تمام پاور پلانٹس اور ان کے مالکوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ اس تفصیلی رپورٹ میں حکومت کو بتایا گیا ہے کہ کس پاور پلانٹ نے کونسی مد میں کتنے ارب روپے کی زائد ادائیگی حاصل کی ہے۔ عوام پر بجلی کے مہنگے بلوں کا بوجھ کون ڈال رہا ہے؟ چیئرمین واپڈا نے بتا دیا میاں منشا نے کتنا زائد منافع کمایا؟ میاں منشا گروپ کے 4 پاور پلانٹس میں ملکیت یا حصص موجود ہیں، ان میں پاک جین، للپیر، نشاط پاور اور نشاط…

    مزید پڑھیں
  • 115 ملین پاکستانیوں کا موبائل ڈیٹا، ٹیکس تفصیلات ڈارک ویب پر برائے فروخت

    115 ملین پاکستانیوں کا موبائل ڈیٹا، ٹیکس تفصیلات ڈارک ویب پر برائے فروخت

    پاکستان کی انفارمیشن سیکیورٹی کمپنی Rewterz نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 115 ملین پاکستانیوں کے ڈیٹا کی فروخت کے لیے اشتہار کا سراغ لگا لیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی فروخت کے لیے ڈارک ویب پر اشتہار دیکھا گیا ہے جس میں اس کی قیمت 300 بٹ کوائین یا 1.2 ملین امریکی ڈالر لگائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈیٹا کے اشتہار سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں ایسے عناصر موجود ہیں جو سائبر حملوں کے ذریعے مختلف کمپنیوں کو شکار بناتے ہیں۔ مذکورہ کمپنی کی تھریٹ انٹیلیجنس ٹیم نے اشتہار میں شامل ڈیٹا کے سیمپل  کا تجزیہ کیا…

    مزید پڑھیں
  • کورونا کے خدشات، شیریں مزاری کی سپریم کورٹ سے قیدیوں کی رہائی کی اپیل

    کورونا کے خدشات، شیریں مزاری کی سپریم کورٹ سے قیدیوں کی رہائی کی اپیل

    وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ملک بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں جن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات موجود ہیں، اس لیے بعض قیدیوں کو جلد از جلد رہا کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے جیلوں کی ابتر صورتحال اور وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات سے متعلق سپریم کورٹ میں جاری کیس میں فریق بننے کی درخواست دی ہے۔ درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ چونکہ جیلوں میں طبی سہولیت بہتر نہیں ہیں لہٰذا 50 سال سے اوپر کے، معذور اور بیمار قیدیوں کو اقوام متحدہ کے قوانین…

    مزید پڑھیں
  • چینی، آٹا بحران رپورٹ: کیا عمران خان اپنے سیاسی دوستوں کے خلاف کارروائی کر پائیں گے؟

    آٹا، چینی بحران اور سبسڈی میں اربوں روپے کے اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے ہمدم و ہمراز جہانگیر ترین سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹے مونس الٰہی کا نام سامنے آ گیا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس قسم کی رپورٹ پبلک نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے دن سے احتساب کی بات کرتے آئے ہیں۔ وزیراعظم نے رپورٹ پبلک کرکے مثال قائم کردی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ مونس الہیٰ…

    مزید پڑھیں
  • سات کھرب روپے اکٹھا کرنے کے لیے جناح ایئرپورٹ کو گروی رکھنے کا فیصلہ

    سات کھرب روپے اکٹھا کرنے کے لیے جناح ایئرپورٹ کو گروی رکھنے کا فیصلہ

    حکومت نے کورونا بحران کے باعث ٹیکس محصولات میں ریکارڈ کمی اور حکومتی اخراجات میں نمایاں اضافے کے مدنظر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گروی رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فائنانس ڈویژن نے 700 ارب روپے اکٹھا کرنے کے لیے اجرا سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گروی رکھا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے اس تجویز کی منظوری دے دی ہے، فائنانس ڈویژن کی رائے تھی کہ گزشتہ دو حکومتوں نے، پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن، نے اثاثہ جات کو گروی رکھ کر اجارہ سکوک بانڈزایشو کیے تھے جن سے 51…

    مزید پڑھیں
Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site