آذربائیجان آرمینیا جنگ
-
پاکستان
کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا اندوہناک قتل،وزیراعظم عمران خان کا سخت ردِعمل آ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان پاکستانیوں کے ہونے والے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے جنوب میں صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس نے اس واقعہ کو ایک نفرت انگیز ” سوچا سمجھا“حملہ قرار دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا 4 پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم فیملی…
مزید پڑھیں -
پاکستان
اپوزیشن فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتی ہے ،وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ، یہ لوگ فوج سمیت کسی بھی ذریعہ سے حکومت گرانا چاہتے ہیں کیونکہ چینی ،قبضہ اورسیاسی مافیا کی چوریاں پکڑی جارہی ہیں ۔لوداں تا ملتان سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ (ن)لیگی حکومت کہتی تھی کہ ہم نے سڑکوں کا جال بچھایا تو پچھلی حکومت نے صرف دو ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں جبکہ ہم نے تین ہزار کلومیٹر سڑکیں صرف ڈھائی سال میں بنائی ہیں اور تحریک انصاف حکومت نے پچھلی حکومت کے مقابلے…
مزید پڑھیں -
انتخاب
آذربائیجان کی فتح، کاراباخ سے آرمینیا کے باشندوں کی بڑے پیمانے پر ہجرت شروع
نگورنو کاراباخ کے رہائشیوں نے آرمینی فوج کی شکست اور علاقہ آذری فوج کے زیر انتظام آنے سے قبل یہ علاقہ چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ گاڑیوں پر اپنا سامان لاد کر روانہ ہو رہے ہیں۔ ایک شخص سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا فیصلہ نہیں ہے، ہمیں زبردستی نکالا جا رہا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ گھر کا تمام سامان لے جا رہے ہیں تو اس نے جواب دیا کہ ہم مختصر سا سازوسامان لے جا…
مزید پڑھیں -
انتخاب
آرمینیا نے شکست تسلیم کر لی، جنگ ختم کرنے کا معاہدہ طے ہو گیا
آرمینیا نے آذربائیجان سے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، روس کی جانب سے ثالثی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آرمینیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے بہت تکلیف دہ ہے، چند روز میں قوم سے خطاب میں اس کی تفصیلات بیان کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا فیصلہ زمینی حقائق کا جائزہ لینے اور فوجی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے وسیع ترمفاد اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے امن معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔…
مزید پڑھیں -
انتخاب
آذربائیجان کی بے مثال فتح پر شہریوں کے پاکستان کے حق میں نعرے
آذربائیجان کی افواج نے نگورنو کاراباخ کے دوسرے بڑے شہر شوشا کو آرمینیائی قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ دارالحکومت باکو میں منائے جانے والے جشن میں شرکاء پاکستان کے پرچم تھامے پاکستان پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ باکو میں ترکی اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ ہزاروں لوگوں نے جمع ہو کر آزادی کا جشن منایا۔ آذربائیجان کے ساتھ ساتھ ترکی اور پاکستانی پرچم ان کے ہاتھوں میں تھے۔ پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آذر بائیجان کے لوگ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کو سلیوٹ کرتے ہیں، سلام پاکستان ۔ آذر بائیجان کے…
مزید پڑھیں -
انتخاب
آذربائیجان کے ساتھ جنگ میں آرمینیا کی فوج کے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی ویڈیو
پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آذری فوج کے حملے کے نتیجے میں آرمینیا کے فوجی میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنوکاراباخ کے معاملے پر علیزادہ نے یہ ٹویٹ کی ہے، انہوں نے آرمینیا کی جانب سے رہائشی علاقوں میں عام شہریوں پر میزائل داغنے کا ذکر بھی کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آرمینیا کے فوجی لڑائی کے دوران آذربائیجان کے فوج کے حملے کے بعد پسپائی اختیار کرتے ہوئے بھاگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آرمینیا اپنے…
مزید پڑھیں -
انتخاب
آذربائیجان کے رہائشی علاقے میں میزائل حملہ، 12 شہری جاں بحق
آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گینجا کے شہری علاقے پر میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوئے ہیں۔ آذربائیجان کے صدر کے اسپیشل اسسٹنٹ حکمت ہاجیو نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ شہریوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے، انہوں نے اس حملے کا الزام آرمینیا پر عائد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گینجا میں مکانوں کی ایک پوری قطار ملبے میں تبدیل ہو گئی ہے جبکہ ساتھ والی گلیوں کے مکانات بھی…
مزید پڑھیں -
انتخاب
آرمینیا، آذربائیجان میں جنگ بندی، ایک گھنٹے کے اندر معاہدہ توڑنے کے الزامات شروع
آرمینیا اور آذربائیجان میں ناگورنو کاراباخ کے متنازعےعلاقے پر دو ہفتوں سے جاری جھڑپوں کے بعد عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عارضی صلح کے ایک گھنٹے بعد ہی فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر معاہدہ توڑنے کے الزامات بھی لگائے گئے۔ جنگ بندی سے قبل بھی آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک دوسرے پر شہری علاقوں پر بمباری کرنے کے الزامات لگائے تھے۔ جنگ بندی کے مقاصد میں دونوں اطراف قیدیوں کا تبادلہ اور لاشوں کی بازیابی شامل ہے۔ 27 ستمبر سے شروع ہونے والے تنازع میں اب تک 300 سے زائد اہلکار جان سے ہاتھ…
مزید پڑھیں -
انتخاب
آرمینیا سے جنگ میں فتوحات حاصل کرنے میں ترکی نے آذربائیجان کی کیسے مدد کی؟
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ترکی کے ڈرونز کی وجہ سے آرمینیا کے خلاف ہمارا جانی نقصان بہت کم ہوا ہے اور لڑائی میں فتح حاصل کرنے میں مدد ملی۔ ترکی کے نیوز چینل ٹی آر ٹی ہیبر کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈرونز نہ صرف ترکی کی طاقت کا مظہر ہیں بلکہ ان کی وجہ سے ہمیں بھی جنگ کے دوران بہت طاقت ملی ہے۔ آذربائیجان کا آرمینیا پر متنازع علاقے سے دور شہروں پر میزائل حملوں کا الزام الہام علیوف نے بتایا کہ آذربائیجان کی فوج کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور…
مزید پڑھیں -
انتخاب
آذربائیجان کا آرمینیا پر متنازع علاقے سے دور شہروں پر میزائل حملوں کا الزام
آذربائیجان نے آرمینیا پر متنازعہ علاقے ناگورنو کاراباغ سے باہر 4 شہروں پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ دونوں ممالک میں ناگورنو کاراباغ کے متنازعہ خطے پر ہونے والی لڑائی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ آذربائیجان نے آرمینین فورسز پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان شہروں پر بھی حملے کر رہے ہیں جو متنازعے علاقے سے بہت دور ہیں۔ آذربائیجان کے صدر الہام عیلئف کے ترجمان حکمت حجیف کا کہنا تھا کہ آرمینیا نے گینجا اورمینگاچیور پر میزائل حملے کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں شہر ناگورنو کاراباغ کے دارالحکومت سٹپناکرٹ سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر…
مزید پڑھیں