عمران خان

  • انتخاب31 جنوری سے پہلے درمیانی راستہ نکل آئے گا، شیخ رشید

    31 جنوری سے پہلے درمیانی راستہ نکل آئے گا، شیخ رشید

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں گے اور نہی ہی اپوزیشن استعفے دے گی، 31 جنوری سے پہلے درمیانی راستہ نکل آئے گا۔ ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹونائٹ’ کے میزبان ثمر عباس کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک پر وزیراعظم عمران خان  اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رابطے میں ہیں۔ نوازشریف کی واپسی کے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سورج مغرب سے طلوع ہو سکتا ہے مگر نواز شریف اور اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آئیں گے۔ سینیٹ الیکشن کے بارے میں…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    وزیراعظم کا سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرائے گی۔ پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل نے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کے لیے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ آسان ہوتا ہے، ہم نے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا، ہم شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، ڈائیلاگ کی بات کی تو اپوزیشن نے 34 صفحات کا این آر او مانگ لیا، این آر او کسی صورت نہیں…

    مزید پڑھیں
  • انتخابوزیراعظم کا خفیہ واٹس ایپ گروپ، مقصد کیا ہے، کون سی شخصیات شامل ہیں؟

    وزیراعظم کا خفیہ واٹس ایپ گروپ، مقصد کیا ہے، کون سی شخصیات شامل ہیں؟

    وزیراعظم عمران خان نے ایک خفیہ واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ حکومتی معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔ یہ بات ڈان اخبار کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی، رپورٹ کے مطابق پارٹی کے قابل بھروسہ افراد کو غیررسمی طور پر حکومت کا بیانیہ پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا حکومت یا پرٹی کا ترجمان ہونے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس گروپ میں وزیراعظم کے ساتھ روزانہ بریفنگ سیشن ہوتے ہیں، وزیراعظم مختلف ترجمانوں کو ان کی کارکردگی پر رائے دیتے ہیں اور کھل کر تنقید یا تعریف کرتے ہیں۔ ذرائع…

    مزید پڑھیں
  • انتخابکابینہ میں تبدیلیاں اور مریم نواز،عمران خان کا ٹکراؤ، رؤف کلاسرا کا وی لاگ

    کابینہ میں تبدیلیاں اور مریم نواز،عمران خان کا ٹکراؤ، رؤف کلاسرا کا وی لاگ

    پاکستان کے نامور صحافی اور ٹی وی اینکر رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں کی طاقتور اشرافیہ اپنے مفادات ہر صورت میں حاصل کر لیتی ہے، حکمران چاہے کچھ بھی دعوے کر کے آ جائیں وہ اس کے سامنے بے بس ہو جاتے ہیں۔ اپنے وی لاگ میں انہوں نے کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے متعلق بتایا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے یہ سنا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کی تھی۔ رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جب یہ خبریں…

    مزید پڑھیں
  • انتخابحکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی، مریم، بلاول کا اعلان

    حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی، مریم، بلاول کا اعلان

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے تھے اور اب وہ کہتے ہیں کہ بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ دونوں رہنماؤں نے جاتی امرا میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کی، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے قیام کے وقت سے اس میں دراڑ پیدا ہونے اور توڑنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں، 13 دسمبر سے پہلے پی ڈی ایم قیادت کے پاس استعفے جمع ہوں گے، حکومت کی پریشانی سب کے سامنے ہے۔…

    مزید پڑھیں
  • انتخابوزیرداخلہ بننے کے بعد شیخ رشید کا اپوزیشن کے نام شاعرانہ پیغام

    وزیرداخلہ بننے کے بعد شیخ رشید کا اپوزیشن کے نام شاعرانہ پیغام

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے۔ نیا قلمدان سنبھالنے کے بعد ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو ایک شاعرانہ پیغام دیا کہ ستم کرو گے تو ستم کریں گے ، وفا کرو گے تو وفا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو سیاسی سنڈے مارکیٹ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، لیڈر وہ ہوتا ہے جس کی کال پر قوم پہنچ جاتی ہے، گلی گلی دعوت نامہ بانٹنے والا لیڈر نہیں ہوتا۔ شیخ رشید نے مزید…

    مزید پڑھیں
  • انتخاب

    ڈاکٹر حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

    وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ یاد رہے حفیظ شیخ اس سے قبل مشیر خزانہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے، اور اب انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ سونپا گیا ہے، جس کے بعد انہیں خزانہ کا قلم دان دیئے جانے کا امکان ہے۔ مشیر اور معاونین خصوصی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم عمران خان نے تین مشیروں کو وفاقی وزیر بنانے پر…

    مزید پڑھیں
  • انتخابترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، 6 ماہ مسلسل 2 ارب ڈالر سے زائد

    ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، 6 ماہ مسلسل 2 ارب ڈالر سے زائد

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم مسلسل 6 ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ نومبر 2020 میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.4 فیصد جبکہ گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں 28.4 فیصد زیادہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے میں 61 کروڑ ڈالر، یو اے ای سے 51 کروڑ اور دیگر خلیجی ممالک سے 28 کروڑ ڈالر بھیجے۔ برطانیہ سے 28 اور امریکہ سے 18 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔…

    مزید پڑھیں
  • انتخابپی ٹی آئی میں عمران خان کے بعد جہانگیر ترین کی سب سے زیادہ خدمات ہیں، اسد عمر

    پی ٹی آئی میں عمران خان کے بعد جہانگیر ترین کی سب سے زیادہ خدمات ہیں، اسد عمر

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے وزیراعظم عمران خان کے بعد سب سے زیادہ خدمات جہانگیر ترین کی ہیں۔ اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف کو موجودہ مقام تک پہنچانے میں جہانگیر ترین کا عمران خان کے بعد سب سے زیادہ کردار ہے۔  جہانگیر ترین کے مستقبل کے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے کرنا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ماضی میں جہانگیر ترین نے عمران خان کے بعد پارٹی…

    مزید پڑھیں
  • انتخابڈی جے بٹ ضمانت پر رہا، خود کو عمران خان کا ٹائیگر قرار دیدیا

    ڈی جے بٹ ضمانت پر رہا، خود کو عمران خان کا ٹائیگر قرار دیدیا

    پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کے دوران شہرت حاصل کرنے والے ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ انہیں گزشتہ روز غیرقانونی اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈی جے بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر ان کے وکیل فیض اللہ نیازی نے کہا کہ ان پر سیاسی کیس بنادیا گیا اور 13 دسمبر کے جلسے کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ ڈی جے بٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں ساری…

    مزید پڑھیں
Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site