پاکستان کرکٹ بورڈ

  • انتخابPhoto of دورہ نیوزی لینڈ، پاکستان کے 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہو گئے

    دورہ نیوزی لینڈ، پاکستان کے 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے، ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی20 اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے چند دن قبل ہی نیوزی لینڈ پہنچی ہے جہاں سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا ہے۔ مثبت کیسز والے کھلاڑیوں میں سے 2 کے کیسز کو پرانا قرار دیا جا رہا ہے جبکہ 4 حال ہی میں وبا کی زد میں آئے ہیں۔ نیوزی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ان 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ  مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینیہ…

    مزید پڑھیں
  • تازہ ترینPhoto of یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یونس خان آئی سی سی ورلڈ کپ 2020 تک کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔یونس خان نے اس سے پہلے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائی تھی، دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بھی یونس خان ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔‏ یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 رنز بنائے ہیں جب کہ 265 ایک روزہ انٹر نیشنل میچوں میں 7249 رنز اسکور کیے ہیں۔دوسری جانب مختصر…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گرین شرٹس کے اسکواڈ کا اعلان کیا۔مصباح الحق نے میڈیا کو بتایا کہ قومی ٹیسٹ کی کپتانی بابر اعظم کو سونپی گئی ہے جب کہ محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کر کے شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔مصباح الحق…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of اظہرعلی کی جگہ بابر اعظم قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

    اظہرعلی کی جگہ بابر اعظم قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے، بابر اعظم اب قومی ٹیم کو تینوں فارمیٹ میں لیڈ کریں گے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین احسان مانی نے اظہر علی سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے نے بابراعظم سے رابطہ کیا اور انہیں اِس تقرری پر مبارکباد دی۔ احسان مانی کا اس حوالے سے کہنا تھا…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of عالیہ ظفر: پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن تعینات

    عالیہ ظفر: پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن تعینات

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے 59ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں چار نئے آزاد ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی ہے جن میں پہلی مرتبہ ایک خاتون ممبر بھی شامل ہیں۔ چاروں نئے ممبرز میں عالیہ ظفر، جاوید قریشی، عاصم واجد جواد اور عارف سعید شامل ہیں۔ جاوید قریشی اور عارف سعید کو تین سال جبکہ عالیہ ظفر اور عاصم واجد جواد کو دو سال کے لیے بورڈ کا ممبر منتخب کیا گیا ہے ۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہونیوالے چاروں نئے آزاد ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانا زیادتی ہے، شعیب اختر

    اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانا زیادتی ہے، شعیب اختر

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جانا زیادتی ہوگی۔اپنے یو ٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اظہر علی کو ایک خراب کھیل کے بعد ٹیسٹ کپتانی سے نہیں ہٹایا جانا چاہیے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں غلطیاں کیں، انہوں نے جیت کی پوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی فیلڈنگ میں غلطی کی اور میچ ہاتھ سے نکال دیا۔ تاہم شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مجھے یقین…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of زمبابوے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کی کورونا رپورٹس آ گئیں

    زمبابوے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کی کورونا رپورٹس آ گئیں

    زمبابوے کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ پی سی بی کے مطابق کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد تمام کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بناتے ہوئے ایک دوسرے سے ملنے جلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف پریکٹس کا آغاز آج جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا۔ پاکستان زمبابوے سیریز یاد رہے…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

    زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

    اسلام آباد: زمبابوے کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ اور اسٹاف پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے مہمان ٹیم کا ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ زمبابوے ٹیم  کے کھلاڑی 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک اسلام آباد میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے یکم نومبر، تیسرا ون ڈے 3 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ پانچ نومبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچے گی۔ 7 نومبر کو پہلا ٹی ٹونٹی، 9 نومبر…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں فخر زمان، حارث سہیل، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، بابر اعثم، حیدر علی، افتخار احمد شامل ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 30 اکتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، کھلاڑی سے بکی کے رابطے کا انکشاف

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، کھلاڑی سے بکی کے رابطے کا انکشاف

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ایک کھلاڑی سے بکی کی جانب سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سپرد کرنے سے قبل بورڈ خود تحقیقات کرے گا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل آصف محمود کا کہنا ہے کہ میں نے شکایت درج کرانے والے کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے اور اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ…

    مزید پڑھیں
Back to top button
Close

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site