ڈونلڈ ٹرمپ

  • انتخابPhoto of باہر نکال دیے جانے کی دھمکی کے بعد ٹرمپ کے اہلخانہ نے ماسک پہن لیا

    باہر نکال دیے جانے کی دھمکی کے بعد ٹرمپ کے اہلخانہ نے ماسک پہن لیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ نے باہر نکال دیے جانے کی وارننگ ملنے کے بعد ماسک پہن لیا۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے میں امریکی صدر کے اہلخانہ نے ماسک نہیں پہنا تھا جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے واننگ دی گئی تھی کہ اگر صدارتی مباحثے میں شریک افراد نے ماسک نہ پہنا تو انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔ بولمانٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے مباحثے میں صدر ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ، بچوں ایونکا ٹرمپ، ٹیفنی اینڈ ہیری…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of ٹرمپ نے بھارت کو گندہ، بے ہودہ اور غلیظ کیوں قرار دیا؟

    ٹرمپ نے بھارت کو گندہ، بے ہودہ اور غلیظ کیوں قرار دیا؟

    امریکی صدر اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جوبائیڈن کے درمیان ہونے والے انتخابی مہم کے آخری مباحثے کے دوران ٹرمپ نے بھارت کو غلیظ، گندہ اور بے ہودہ قرار دے دیا حالانکہ اس سے قبل ٹرمپ بھارتی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتے رہے ہیں۔ خیال رہے امریکہ میں مقیم 40 لاکھ بھارتی شہریوں میں سے 25 لاکھ کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے، یوں بھارتی شہری کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چند روز قبل ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ دوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی شہری…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of کیا اسامہ بن لادن اب تک زندہ ہے؟ صدر ٹرمپ نے حیرت انگیز بحث چھیڑ دی

    کیا اسامہ بن لادن اب تک زندہ ہے؟ صدر ٹرمپ نے حیرت انگیز بحث چھیڑ دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سازشی نظریات پر یقین رکھنے اور انہیں پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انتخابات جیتنے سے قبل بھی انہوں نے اس وقت کے صدر باراک اوبامہ کی جائے پیدائش کے متعلق جھوٹے نظریات بیان کیے تھے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو ہلاک نہیں کیا بلکہ وہ ان کا ہمشکل تھا جسے ایبٹ آباد میں ریڈ کے ذریعے مارا گیا تھا۔ اس ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ اوبامہ دور میں ہونے والے اس ریڈ میں ممکنہ طور پر امریکی نیوی کے تمام 6…

    مزید پڑھیں
  • تازہ ترینPhoto of بھوکا پیاسا رہ کر امریکی صدر کی صحتیابی کی دعا کرنے والا بھارتی انتقال کر گیا

    بھوکا پیاسا رہ کر امریکی صدر کی صحتیابی کی دعا کرنے والا بھارتی انتقال کر گیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس وقت کورونا وائرس کا شکار ہوئے تو ان کے ایک بھارتی مداح نے برت رکھ کر ان کی صحتیابی کی دعائیں شروع کر دیں۔ تین چار دن سے مسلسل بھوکا پیاسا رہنے کے بعد آخرکار اس کے جسم نے جواب دے دیا اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے ممطابق یوسا کرشنا راجو امریکی صدر کا بہت بڑا مداح تھا، اس نے اپنے گھر میں ٹرمپ کا ایک 6 فٹ بلند مجسمہ بھی رکھا ہوا تھا، وہ اس کی روزانہ پوجا کیا کرتے تھے۔ یوسا کرشنا کے دوستوں کا کہنا ہے کہو ٹرمپ…

    مزید پڑھیں
  • متفرقPhoto of ٹرمپ کا کورونا امدادی بل پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، بائیڈن کی شدید تنقید

    ٹرمپ کا کورونا امدادی بل پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، بائیڈن کی شدید تنقید

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا امدادی بل پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد اس بل پر بات چیت کا  آغاز کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے فوری بعد یہ بڑا بل پاس کر دیں گے۔ امریکی معیشت کورونا وبا سے شدید متاثر ہوئی ہے، بیروزگاری عروج پر ہے جبکہ کاروبار بھی مندے کا شکار ہیں، ایسے وقت میں کھربوں ڈالرز کا امدادی پیکج معاشی بحالی میں مدد دے سکتا ہے۔ وائیٹ ہاؤس 1600 ارب ڈالرز کا امدادی…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of اسپتال سے واپسی پہ ماسک اتارنے پر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں

    اسپتال سے واپسی پہ ماسک اتارنے پر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 دن ملٹری اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وائٹ ہاوس پہنچنے پر چہرے سے ماسک اتار دیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسپتال سے وائٹ ہاوس پہنچنے پر انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں امریکی عوام کو کورونا سے نا ڈرنے کی ہدایت کی۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 3 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے والے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین علاج معالجے کی سہولیات  اور ادویات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں چند دن رہنے کے بعد مجھے کورونا…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of کورونا میں مبتلا امریکی صدر کیلئے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار

    کورونا میں مبتلا امریکی صدر کیلئے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار

    ڈاکٹرز نے کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے لیے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت تاحال سنبھل نہیں سکی ہے اور وہ مزید کئی دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوَس انتظامیہ کی جانب سےصدر ٹرمپ کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم امریکی صدر کی صحت بارے محتاط طور پر پرامید ہیں۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز امریکی صدر اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of کورونا کا شکار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال داخل

    کورونا کا شکار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال داخل

    کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امریکہ کے ایک فوجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، ان کی اہلیہ میلینا ٹرمپ ابھی تک گھر پر ہی قرنطینہ میں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ کورونا کا شکار ہو گئے وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ میں کورونا کی درمیانہ درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، انہیں بخار ہے جبکہ سینے میں درد ہے اور کھانسی کا مسئلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ان بیٹی…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ کورونا کا شکار ہو گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ کورونا کا شکار ہو گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ کورونا کا شکار ہو گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں میاں بیوی قرنطینہ میں جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی صحت کی بحالی کا عمل فوری شروع کردیا ہے اور ہم ایک ساتھ اس مرحلے سے کامیابی سے گزریں گے اس سے پہلی ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میرے مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا…

    مزید پڑھیں
  • انتخابPhoto of امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو چینی ایپ وی چیٹ پر پابندی لگانے سے روک دیا

    امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو چینی ایپ وی چیٹ پر پابندی لگانے سے روک دیا

    امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے چینی ایپ وی چیٹ پر پابندی لگانے کے حکم پر عمدرآمد روک دیا ہے۔ وی چیٹ ایپلی کیشن کے ایک امریکی صارف نے حکومتی حکم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں آزادی اظہار سے متعلق پہلی ترمیم کا حوالہ دیا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے پابندیاں، ٹک ٹاک کی قانونی کارروائی کی دھمکی لاک ڈاؤن میں ویڈیو کالز کا بے دریغ استعمال کس طرح آپ کی توانائی نچوڑ رہا ہے؟ سان فرانسسکو کے جج بیلر نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ وی چیٹ پر پابندی اس اہم ترمیم پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی…

    مزید پڑھیں
Back to top button
Close

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site